• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آرمی چیف کا ہاکی فیڈریشن کیلئے 5 کروڑ کی گرانٹ کا اعلان

شائع August 28, 2020
آرمی نے کھیلوں بالخصوص ہاکی کے فروغ کی ہمیشہ حمایت کی، آرمی چیف — فائل فوٹو / اے ایف پی
آرمی نے کھیلوں بالخصوص ہاکی کے فروغ کی ہمیشہ حمایت کی، آرمی چیف — فائل فوٹو / اے ایف پی

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے لیے 5 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کردیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

پی ایچ ایف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خالد سجاد کھوکھر نے آرمی چیف کو ملک بھر میں ہاکی کے معیار کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ آرمی نے کھیلوں بالخصوص ہاکی کے فروغ کی ہمیشہ حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈھانچے میں تبدیلی کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ حکومت، ملک میں ہاکی کی بحالی کے لیے کوشاں ہے اور اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایچ ایف کے لیے آرمی ویلفیئر فنڈ سے 5 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا اور قومی کھیل کی بہتری کے لیے مزید اقدامات پر اتفاق کیا، جن کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی ایچ ایف کے صدر نے ہاکی کے لیے حمایت جاری رکھنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024