• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی میں بارش کا 89 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جانی و مالی نقصانات

شائع August 27, 2020

کراچی میں مون سون کے چھٹے اسپیل میں مسلسل تیسرے روز بھی شدید بارش ہوئی اور شہر میں اگست میں بارش کا 89سالہ پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔

تیسرروز بارش سے مزید 5 شہری جاں بحق ہوئے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور گھروں سے نقل مکانی کررہے ہیں۔

صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو اسکولوں اور دیگر محفوظ مقامات میں منتقل کررہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ فوج بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

چیف میٹروجیکل افسر سردار سرفراز نے 1931 کے اعداد وشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے اعداد وشمار کے مطابق اگست میں اتنی بارش کبھی نہیں ہوئی'۔

شہریوں نے اپنی مددآپ کے تحت امدادی کام شروع کردیا—فوٹو:اے ایف پی
شہریوں نے اپنی مددآپ کے تحت امدادی کام شروع کردیا—فوٹو:اے ایف پی
بارش سے متاثرہ شہری کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں۔—فوٹو:اے ایف پی
بارش سے متاثرہ شہری کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں۔—فوٹو:اے ایف پی
کئی علاقوں میں بارش کے پانی کے باعث شہریوں کو اپنا گھر چھوڑنا پڑا—فوٹو:اے ایف پی
کئی علاقوں میں بارش کے پانی کے باعث شہریوں کو اپنا گھر چھوڑنا پڑا—فوٹو:اے ایف پی
ملیر ندی سمیت کئی نالوں میں بند ٹوٹ گئے—فوٹو:اے ایف پی
ملیر ندی سمیت کئی نالوں میں بند ٹوٹ گئے—فوٹو:اے ایف پی
شدیدبارش کے باعث شہری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے—فوٹو:اے ایف پی
شدیدبارش کے باعث شہری نقل مکانی پر مجبور ہوگئے—فوٹو:اے ایف پی
کراچی کی تمام بڑی شاہراہوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا—فوٹو:اے ایف پی
کراچی کی تمام بڑی شاہراہوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا—فوٹو:اے ایف پی
شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام کیا—فوٹو:اے ایف پی
شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام کیا—فوٹو:اے ایف پی