• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

شائع August 27, 2020 اپ ڈیٹ August 28, 2020
دونوں اسٹارز نے اپنے  سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر  اپنے مداحوں کو یہ  خوشخبری دی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں اسٹارز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری دی—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے یوں تو دسمبر 2017 میں کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کی تھی اور اب ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

شادی کے کچھ عرصے بعد ہی متعدد مرتبہ انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی افواہیں زیر گردش رہیں جسے انہوں نے مسترد بھی کیا تھا۔

اور اب اداکارہ انوشکا شرما نے خود ہی اپنے مداحوں کو حاملہ ہونے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’لوگ حمل سے پہلے ماں بنا دیتے ہیں‘

اس حوالے سے ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے مداحوں کو ٰیہ خوشخبری دی۔

بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنی پوسٹس میں لکھا کہ 'اور پھر ہم 3 ہیں'۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بھی اسی کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی اور بتایا کہ ان کے ہاں جنوری 2021 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 2017 دسمبر میں اٹلی میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریبات میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوست شامل تھے۔

—فوٹو:انسٹاگرام
—فوٹو:انسٹاگرام

انوشکا اور ویرات کی شادی سے قبل اٹلی میں ان کی منگنی اور مہندی کی رسومات ہوئیں، جس کے بعد بھارت واپس آکر ان دونوں نے دہلی اور ممبئی میں شادی کے استقبالیہ منعقد کیے تھے۔

جس کے بعد 2018 میں انوشکا شرما کے حوالے سے یہ خبریں بھارتی میڈیا میں وائرل تھیں کہ وہ امید سے ہیں جس پر اداکارہ نے ان خبروں پر وضاحت کرتےہوئے حیران کن جواب دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ اداکارہ شادی کرتی ہے تو اگلا سوال حاملہ ہونے سے متعلق پوچھا جاتا ہے‘

ایک انٹرویو کے دوران اپنے امید سے ہونے کی خبروں پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ نہ جانے لوگوں کے پاس ایسی خبریں کہاں سے آجاتی ہیں۔

انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ امید سے ہونا، کوئی عام بات نہیں، جسے چھپایا جاسکے۔

انوشکا شرما نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ انہیں اس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ ’لوگ کسی بھی خاتون کو شادی سے قبل حاملہ اور امید سے ہونے سے پہلے ہی اسے ماں بنا دیتے ہیں‘۔

بعدازاں گزشتہ برس جولائی میں بھی انوشکا شرما نے حاملہ ہونے کی افواہوں سے متعلق ایک بار پھر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک اداکارہ شادی کرتی ہے تو اس کے بعد اگلا سوال اس کے حاملہ ہونے سے متعلق پوچھا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024