ایران میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے زائد
ایران کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد21 ہزار 20 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان سیماسادات لاری نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ کورونا کے کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 3 لاکھ 65 ہزار 606 ہوچکی ہے۔
سیماسادات لاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 243 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ روز 2 ہزار 213 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔