• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان اور چین سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کو تیز کرنے پر رضامند

شائع August 26, 2020
چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ کے مطابق سی پیک کے دوسرے مرحلے میں نجی شعبے و صنعتکاروں کو اولین کردار ادا کرنا ہوگا — اے پی: فائل فوٹو
چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ کے مطابق سی پیک کے دوسرے مرحلے میں نجی شعبے و صنعتکاروں کو اولین کردار ادا کرنا ہوگا — اے پی: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان اور چین نے صنعتی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈ) کی ترقی کے وژن کو سمجھنے کے لیے فریم ورک معاہدے کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صنعتی تعاون سے متعلق ڈرافٹ فریم ورک معاہدے کے بارے میں ایک مشاورتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ عاطف آر بخاری نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں حکومت کے قائدانہ کردار کی ضرورت تھی جبکہ دوسرے مرحلے میں انتظامیہ میں 180 ڈگری کی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: سی پیک دونوں ممالک کے مشترکہ مستقبل کا اہم منصوبہ ہے، چینی صدر

ان کا کہنا تھا کہ 'سی پیک کے دوسرے مرحلے میں نجی شعبے و صنعتکاروں کو اولین کردار ادا کرنا ہوگا، حکومت کا کردار صرف سہولت کار کا ہوگا جو سرمایہ کاری کے لیے ساز گار ماحول اور کاروبار موافق مؤثر قانون سازی کا عمل جاری رکھے گی'۔

انہوں نے کہا کہ 'سی پیک صنعتی تعاون کا ڈرافٹ فریم ورک ایگریمنٹ لانگ ٹرم پلان سے مطابقت رکھتا ہے، 'اس معاہدے کی منظوری سے پاکستان کے لیے صنعتوں کو ترقی دینے کے کئی مواقع میسر آئیں گے'۔

عاطف آر بخاری نے کہا کہ سی پیک کے چار اقتصادی زونز رشکئی، علامہ اقبال، دھابیجی اور بوستان ترقی کے اگلے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک کے تحت تمام اقتصادی زونز پر کام جاری ہے، عاصم سلیم باجوہ

انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین جغرافیائی قربت سے ان خطوں کو باہمی معاشی فائدے کے لیے باہمی معاشی تسلط کو فروغ حاصل ہوگا۔

سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر نے کہا کہ پاکستان اور چین صنعتی تعاون کے شعبے میں دستخط شدہ ایم او یو کو معاہدے میں تبدیل کرنے پر راضی ہو چکے ہیں، اس معاہدے کے تحت اقتصادی زونز کی آباد کاری و نجی شعبے میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک اقتصادی زونز میں گیس و بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024