• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

تیسرا ٹیسٹ ڈرا، پاکستان کو سیریز میں شکست

شائع August 26, 2020

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا اور انگلینڈ نے سیریز 0-1 سے اپنے نام کر لی۔

انگلینڈ نے 128 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد جوز بٹلر اور زیک کرالی کی عمدہ شراکت کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 583 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی، کرالی نے 267 اور بٹلر نے 152رنز بنائے۔

جواب میں اظہر علی کی ناقابل شکست 141 رنز کی اننگز کے باوجود پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 273 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور فالو آن کا شکار ہو گئی۔

میچ بارش کے باعث متاثر ہوا جس کی بدولت پاکستان کو شکست سے بچنے میں مدد ملی اور جب دونوں ٹیموں کی باہمی رضامندی سے پانچویں دن میچ ختم کیا گیا تو پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے۔

میچ میں انگلینڈ کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے 600 وکٹوں کا سنگ میل بھی عبور کر لیا اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ باؤلر اور مجموعی طور پر چوتھے کھلاڑی بن گئے۔

سیریز کی فاتح انگلش ٹیم کے کپتان جو روٹ ٹرافی کے ہمراہ— فوٹو: اے پی

سیریز کا تیسرا میچ مستقل بارش سے متاثر ہوا اور پانچویں دن بھی دو سیشنز کا کھیل ضائع ہوا — فوٹو: رائٹرز

پہلی سنچری بنانے والے زیک کرالی کو 267 رنز کی اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا — فوٹو: اے پی

ساؤتھمپٹن کے روز باؤل میدان کا خوبصورت منظر— فوٹو: اے پی

جوز بٹلر کو سیریز میں عمدہ کارکردگی پر مین آف دی سیریز قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے کپتان اظہر علی نے پہلی اننگز میں 141 رنز کی اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے— فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں لینے کا سنگ میل عبور کر لیا—فوٹو:  رائٹرز

بابر اعظم نے میچ کی دوسری اننگز میں ناقابل شکست 63 رنز کی باری کھیلی— فوٹو: اے پی

پاکستان کے کپتان میچ کے اختتام پر جیمز اینڈرسن کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے پی

پاکستان کے بابر اعظم میچ کے اختتام پر انگلش کپتان جو روٹ سے مصافحہ کر رہے ہیں — فوٹو: رائٹرز