• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عمر رسیدہ افراد کو کام کی اجازت ملنے کے بعد امیتابھ بچن نے بھی کام شروع کردیا

شائع August 25, 2020
امیتابھ بچن گزشتہ ماہ جولائی میں کورونا کا شکار ہوگئے تھے—فائل فوٹو: اے ایف پی
امیتابھ بچن گزشتہ ماہ جولائی میں کورونا کا شکار ہوگئے تھے—فائل فوٹو: اے ایف پی

بھارتی حکومت کی جانب سے عمر رسیدہ افراد کو کورونا کے باوجود کام کی اجازت دیے جانے کے بعد بولی وڈ میگا اسٹار 77 سالہ امیتابھ بچن نے بھی کام شروع کردیا۔

بھارتی حکومت نے کورونا کی وبا کے باعث 65 سال سے زائد العمر افراد کو کام کرنے اور باہر نکلنے سے روک رکھا تھا۔

حکومت کی جانب سے زائد العمر افراد پر پابندیوں کی وجہ سے امیتابھ بچن سمیت متعدد بولی وڈ شخصیات بھی گھروں تک محدود رہ گئی تھیں، کیوں کہ ان کی عمریں 65 سال سے زائد تھیں۔

امیتابھ بچن کے علاوہ نصیر الدین شاہ جیسے اداکار بھی گھروں تک محدود رہ گئے تھے، جب کہ انیل کپور جیسے اداکار بھی 60 سال سے زائد عمر ہونے کے باعث کام نہیں کر پا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن میں کووڈ 19 کی تشخیص، ہسپتال منتقل

زائد العمر افراد پر کام کی پابندی کی وجہ سے کئی اہم شخصیات پریشان تھیں، تاہم بعد ازاں بھارتی حکومت نے سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی تو امیتابھ بچن نے بھی کام کا آغاز کردیا۔

خبر رساں ادارے ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے ریئلٹی گیم شو کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث مارچ 2020 سے ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ بند کردی گئی تھی تاہم بعد ازاں سخت احتیاطی تدابیر کے تحت کام کی اجازت دی گئی اور اب امیتابھ بچن سمیت دیگر عمر رسیدہ افراد نے بھی کام شروع کردیا۔

امیتابھ بچن نے اپنے ریئلٹی گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی کے 12 ویں سیزن کی شوٹنگ کا آغاز کردیا اور انہیں مذکورہ شو کرتے ہوئے 20 سال کا عرصہ گزر چکا۔

اسی حوالے سے امیتابھ بچن نے اپنی انسٹاگرام اور ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے بھی مداحوں کو آگاہ کیا اور بتایا کہ انہوں نے اپنے گیم شو کے 12 ویں سیزن کی شوٹنگ شروع کردی۔

اداکار نے سیٹ کی ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں ان کے شو کی شوٹنگ کے عملے کو سخت احتیاطی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: سپر اسٹار امیتابھ بچن کورونا سے صحتیاب

امیتابھ بچن کی جانب سے کام پر واپسی پر کئی شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی مزید صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

خیال رہے کہ امیتابھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے اور پوتی ارادھیا میں گزشتہ ماہ جولائی کے وسط میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہیں بیٹے ابھیشیک بچن سمیت ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن تین ہفتوں تک ہسپتال میں زیر علاج رہے اور امیتابھ بچن کا تین اگست کو کورونا کا دوسرا ٹیسٹ منفی آیا۔

امیتابھ بچن سے قبل ہی ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی ارادھیا بھی صحت یاب ہوچکی تھیں جب کہ ابھیشیک بچن بھی اگست کے دوسرے ہفتے میں صحت یاب ہوچکے تھے۔

کورونا سے صحت یابی کے بعد اب امیتابھ بچن اب شوٹنگ پر واپس آچکے ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ مزید شوبز شخصیات بھی جلد شوٹنگ پر آجائیں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024