• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیس بک کے کلاسیک بلیو ڈیزائن کو الوداع کہنے کے لیے تیار ہوجائیں

شائع August 22, 2020
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

ایک سال سے زائد عرصے قبل مارک کربرگ نے فیس بک ڈاٹ کام کے لیے نئے ڈیزائن کو دکھایا تھا اور اب بہت جلد وہ ویب سائٹ کے کلاسیک ڈیزائن کی جگہ لینے والا ہے۔

فیس بک کے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے نئے ڈیزائن کو رواں سال مئی میں صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا مگر اس وقت یہ صارفین کی مرضی پر چھوڑا گیا تھا کہ وہ نئے انداز کو اپناتے ہیں یا پرانے ڈیزائن کو برقرار رکھتے ہیں۔

مگر اب کمپنی نے عندیہ دیا ہے کہ ستمبر میں فیس بک کا کلاسیک ڈیزائن یعنی بلیو تھیم ہمیشہ کے لیے ختم کیا جارہا ہے۔

اس ری ڈیزائن ویب سائٹ یا ڈیسک ٹاپ ورژن میں ڈارک موڈ بھی دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ فیس بک
فوٹو بشکریہ فیس بک

اس ڈیزائن کی آزمائش رواں سال کے شروع میں صارفین کی محدود تعداد پر بھی کی گئی تھی اور مئی میں اسے متعارف کرادیا گیا تھا۔

یہ نیا ڈیزائن موبائل ایپ سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی مدد سے فیچرز جیسے ویڈیوز، گیمز اور گروپس کو تلاش کرنا آسان ہوگا، جبکہ کلاسیک بلیو کی جگہ اب ویب سائٹ پر سفید رنگ ہی نظر آئے گا۔

فیس بک موبائل ایپ کی طرح ڈیسک ٹاپ ویب سائٹ بھی اب پہلے سے زیادہ تیزی سے لوڈ ہوگی جبکہ نئے ڈیزائن میں ایونٹس، پیجز، گروپس اور اشتہارات تیار کرنا بھی آسان بنایا گیا ہے۔

مگر سب سے خاص چیز ڈارک موڈ کا فیچر ہے جو آنکھوں کی تھکاوٹ میں کمی لانے میں مدد دے گا جبکہ تحریر پڑھنے کے لیے بھی موزوں قرار دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے واٹس ایپ نے مارچ میں ڈارک موڈ کو متعارف کرایا تھا فیس بک میسنجر میں بھی یہ موڈ موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024