• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لوک فنکاروں کی بہتر مالی حالت کے لیے پاکستانی اسٹریمنگ پلیٹ فارم کا استعمال

شائع August 22, 2020
— فوٹو بشکریہ فیس فاؤنڈیشن
— فوٹو بشکریہ فیس فاؤنڈیشن

پاکستانی موسیقار اور لوک فنکار اب ایک مقامی اسٹریمنگ سروس کی مدد سے اپنی مالی حیثیت بہتر بناسکیں گے۔

پاکستانی اسٹریمنگ پلیٹ فارم رنسٹرا تیکنالوجیز اور پاکستان پوورٹی ایلیویشن فنڈ کے تعاون سے فیس فاؤنڈیشن نے پاکستان کا پہلا آرٹ ریذیڈنسی پروگرام، ہیریٹیج لائیو کا اہتمام کیا۔

اس پروگرام کا مقصد مالی مشکلات کے شکار موسیقاروں کو پائیدار آمدنی کے حصول اور خطرے سے دوچار مقامی ثقافت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرنا تھا۔

رنسٹرا، پاکستان کا پہلا مختصر ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جس نے موسیقاروں کو اپنے مواد کو تخلیق، نمائش اور پیسہ کمانے کے لئے آئی آرنسٹرا پر اپنے چینلز بنانے کی دعوت دی۔

پروگرام کے دوران رنسٹرا ٹیکنالوجیز کے سی ای او عامر جہانگیر نے موسیقاروں کو بریف کیا کہ وہ رنسٹرا میں کیسے شامل ہوسکتے ہیں، کیسے اپنا اکاؤنٹ تیار کرسکتے ہیں، اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرسکتے ہیں اور اپنے کام اور صلاحیتوں کودنیا کو دکھانے اور کیسے پیسہ کما سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا 'ڈیجیٹل دنیا میں مواد تخلیق کرنے کے عمل میں کافی حد تک تبدیلی آئی ہے۔ ضروری ہے کہ اپنی مقامی صلاحیتوں کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے اور معاشی آزادی کے کھلے راستوں سے نئی معیشتیں پیدا کی جاسکیں جو ملک بھر میں ہماری صلاحیتوں کو فائدہ پہنچا سکیں'۔

اس مقصد کے لئے رنسٹرا نے جدید ترین سیل فون سے موسیقاروں کو لیس کیا جس کے ذریعہ موسیقار اپنا کام ریکارڈ کر سکتے ہیں اور پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔

پہلے موسیقار سوشل میڈیا پروفائلز بنانے اور ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھنے کے بارے میں تربیت حاصل کرتے ہیں تاکہ وہ ان کے کام کو محفوظ کر سکیں۔

2019 میں عالمی سطح پر میوزک اسٹریمنگ کی آمدنی 22.9 فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ریکارڈ شدہ میوزک ریونیو کا نصف سے زیادہ کمانے کے بعد، میوزک اسٹریمنگ اب کل مارکیٹ میں 56.1 فیصد ہے۔

فیس باؤنڈیشن کی بانی زیجا فضلی نے کہا 'فاؤنڈیشن آف آرٹس کلچر اینڈ ایجوکیشن کا مقصد آرٹ اور ثقافتی مداخلتوں کے ذریعے برادریوں کو مضبوط بنانا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان میں موجود صلاحیتوں کے تحفظ اور نمائش کے لئے ٹیکنالوجی کو اپنائیں'۔

ریذیڈنسی پروگرام 16 اگست 2020 سے شروع ہوا تھا اور 02 ستمبر 2020 کو لوک ورسا اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگا۔ اس پروگرام کے لئے کل 20 مقامی موسیقاروں کا انتخاب کیا گیا تھا۔

فیس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو فنکاروں اور کاریگروں کو اپنی برادریوں میں متعلقہ اور معاشرتی طور پر قابل عمل کام تخلیق کرنے کی ترغیب دیتا ہے، جبکہسامعین سے وابستہ اور رابطہ قائم کرنے اور محصولات کے سلسلے تیار کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

عوامی سطح پر قابل رسائی پروگراموں اور باہمی تعاون کے ساتھ ملٹی میڈیا پروڈکشن کے ذریعہ فیس مثبت معاشرتی تبدیلی کا باعث بنے خیالوں کے نسل اور تبادلے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024