• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گوگل میپس کو اب پہلے سے زیادہ بہتر بنادیا گیا

شائع August 18, 2020
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل نے اپنی مقبول ترین سروس میپس کو ری ڈیزائن کرتے ہوئے کسی مقام کے قدرتی خصوصیات کے درمیان فرق کو پہچاننا آسان بنادیا ہے۔

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اب برفانی ٹکڑے ہوں، صحرا، ساحل یا گھنے جنگلات، لوگوں کے لیے میپس پر انہیں شناخت کرنا آسان ہوگا۔

یہ ری ڈیزائن نئی میپس سروس 220 ممالک اور خطوں میں دستیاب ہوگی جہاں ابھی گوگل میپس سپورٹ موجود ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ مخصوص شہروں میں اسٹریٹ میپس اب پہلے سے زیادہ تفصیلی ہوں گے۔

گوگل کے مطابق ری ڈیزائن میپس کے لیے سیٹلایئٹ امیجری اور ایک نئی کلر میپنگ الگورتھم تیکنیک کو استعمال کیا گیا ہے۔

اس کے نتیجے میں مخصوص حصوں جیسے برفانی چوٹیوں، گھنے جنگلات، سرسبز میدان اور ریتیلے ساحلوں میں فرق کرنا آسان ہوگیا ہے۔

نیچے آئس لینڈ کے نقشے میں اس تیکنیک سے آنے والے فرق کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ گوگل
فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل کے مطابق مخصوص شہروں جیسے نیویارک، سانس فرانسسکو اور لندن کے تفصیلی نقشے بھی اس سروس کا حصہ بنائے جارہے ہیں ، جن کو دیکھ کر لوگ مختلف چیزوں جیسے سڑکوں اور دیگر کو شناخت کرسکیں گے۔

تاہم یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں یا مہینوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا، جبکہ اس میں کن شہروں کو شامل کیا جائے گا، اس بارے میں کمپنی نے فی الحال کچھ نہیں بتایا۔

اس کے مقابلے میں قدرتی خصوصیات کا فرق بتانے والے تفصیلی نقشوں کو رواں ہفتے دنیا بھر میں متعارف کرائے جانے کا سلسلہ شروع ہوگا۔

صارف کو انہیں دیکھنے کے لیے زوم آؤٹ کی ضرورت ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024