• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پاکستان میں 2 لاکھ 70 ہزار کورونا مریض صحتیاب، فعال کیسز 14 ہزار رہ گئے

شائع August 18, 2020 اپ ڈیٹ September 9, 2020
ملک میں 93 فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں—فائل فوٹو: انادولو ایجنسی
ملک میں 93 فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں—فائل فوٹو: انادولو ایجنسی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں دن بدن بہتری آرہی ہے اور اب تک مصدقہ کیسز میں سے 93 فیصد صحتیاب ہوچکے ہیں جو باقی رہ جانے والوں کے لیے امید کی کرن ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 263 ہے، جس میں سے 2 لاکھ 70 ہزار 9 شفایاب ہوئے ہیں اور 6 ہزار 199 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آج 18 اگست کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 657 نئے کیسز اور 15 اموات کی تصدیق ہوئی جبکہ 922 لوگ شفایاب ہوگئے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو آیا تھا اور اس تقریباً 6 ماہ کے عرصے میں ملک میں کیسز کم سے زیادہ اور پھر واپس کم ہوتے دیکھے گئے۔

ملک کی ان 6 ماہ کی صورتحال پر اگر ایک نظر ڈالیں تو فروری کے آخر سے آنے والا یہ وائرس مارچ کے آخر تک بہت کم لوگوں میں تھا، تاہم پھر اس کا پھیلاؤ بڑھا اور اپریل میں اس کے کیسز میں تیزی آنا شروع ہوگئی۔

مئی میں کورونا وائرس کے کیسز میں مزید تیزی دیکھی گئی جبکہ جون میں صورتحال مکمل تبدیل ہوگئی، ایک طرف یومیہ کیسز کی تعداد 6 ہزار سے بڑھ گئی تو وہی اموات بھی 100 سے زیادہ سامنے آنے لگیں۔

جس کے بعد جولائی میں صورتحال کچھ بہتری کی جانب آتی دکھائی دی اور یومیہ کیسز اور اموات کی شرح میں کمی واقع ہوئی جبکہ اگست میں حالات مزید بہتر ہوگئے اور ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگی پابندیاں بڑی حد تک ختم کردی گئیں۔

آج 18 اگست کو ملک میں نئے کیسز اور اموات کے بعد صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 318 نئے کیسز اور 5 اموات کی تصدیق ہوگئی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 318 میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور مجموعی کیسز ایک لاکھ 26 ہزار 743 تک پہنچ گئے۔

اس کے علاوہ 5 افراد جان کی بازی بھی ہار گئے اور یوں اموات کی تعداد 2 ہزار 336 تک جاپہنچی۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس مزید 164 افراد کو متاثر جبکہ 3 کی جان لے گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان نئے مریضوں کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 95 ہزار 611 تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ صوبے میں 3 اموات کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 2 ہزار 185 تک جاپہنچی۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس مزید 11 افراد کو متاثر اور 2 کی جان لے گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں 11 مریضوں کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 15 ہزار 401 ہوگئی۔

مزید برآں وہاں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے اور وہاں اموات 175 تک پہنچ گئیں۔

خیبر پختونخوا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 64 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہزار 401 ہوگئی۔

صوبے میں مزید 3 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد یہاں اموات کی مجموعی تعداد 1242 ہوگئی ہے۔

بلوچستان

محکمہ صحت بلوچستان نے کورونا کے مزید 49 کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 12 ہزار 370 ہوگئی۔

صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک مریض وائرس سے وفات پاگیا جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 139 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

ملک کے کم متاثر علاقوں میں سے ایک گلگت بلتستان میں مزید 36 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں آنے والے کیسز کے بعد وہاں مجموعی تعداد 2 ہزار 538 تک پہنچ گئی۔

آزاد کشمیر

ملک کے سب سے کم متاثر حصے آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 15 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک فرد کا انتقال ہوا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان نئے مریضوں کے بعد کیسز کی تعداد 2 ہزار 199 ہوگئی۔

مزید برآں وہاں ایک موت سے وہاں مجموعی اموات کی تعداد 61 تک جا پہنچی۔

صحتیاب افراد

ملک میں صحتیاب افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور مجموعی مریضوں میں سے 93 فیصد شفا پاچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 922 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر شفا پانے والوں کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 9 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 290263

اموات: 6199

صحتیاب: 270009

فعال کیسز: 14055

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 743 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد 95 ہزار 611 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 35 ہزار 401 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 370 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 401، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 199 اور گلگت بلتستان میں 2 ہزار 538 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:

سندھ: 2331

پنجاب: 2185

خیبرپختونخوا: 1242

بلوچستان: 139

اسلام آباد: 175

آزاد کشمیر: 61

گلگت بلتستان: 61


پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور اب تک 2 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ اموات 6 ہزار سے زائد ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس سے لے کر اب تک کیا صورتحال رہی اور کس روز کتنے کیسز اور اموات سامنے آئیں؟ مکمل تفصیل جاننے کے لیے کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024