• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملک بھر میں جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر

شائع August 13, 2020

ملک بھر میں 74ویں یوم آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں اور جشن آزادی سے پہلے ہی ہر گلی، محلے میں جیسے سبز ہلالی پرچموں کی بہار آئی ہوئی ہے۔

رواں برس عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث یومِ آزادی تھوڑا مختلف ہے لیکن حال ہی میں ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم ہونے سے ہر جگہ اسٹالز دکھائی دے رہے ہیں اور عوام کا جذبہ دیدنی ہے۔

یوم آزادی سے پہلے ہی لوگوں کی بڑی تعداد کو پرچم اور جھنڈیوں کی خریداری کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ اس موقع پر وزارت صحت نے تقریبات کے انعقاد اور شرکت کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

شہرقائد میں بچے اور بڑے یوم آزادی کے لیے پُرجوش ہیں
— فوٹو: اے ایف پی
شہرقائد میں بچے اور بڑے یوم آزادی کے لیے پُرجوش ہیں — فوٹو: اے ایف پی
یوم آزادی سے قبل ہی ہر جگہ14 اگست کی مناسبت سے اسٹالز لگ گئے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
یوم آزادی سے قبل ہی ہر جگہ14 اگست کی مناسبت سے اسٹالز لگ گئے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
ہر گلی، محلے میں جیسے سبز ہلالی پرچموں کی بہار آئی ہوئی ہے— فوٹو: اے ایف پی
ہر گلی، محلے میں جیسے سبز ہلالی پرچموں کی بہار آئی ہوئی ہے— فوٹو: اے ایف پی
ملک میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد جشن آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں— فوٹو: رائٹرز
ملک میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد جشن آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں— فوٹو: رائٹرز
کورونا وائرس کے باعث یوم آزادی سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کی ہوئی ہیں— فوٹو: رائٹرز
کورونا وائرس کے باعث یوم آزادی سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کی ہوئی ہیں— فوٹو: رائٹرز
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ہر سُو سبزہلالی پرچم دکھائی دے رہا ہے — فوٹو: اے ایف پی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ہر سُو سبزہلالی پرچم دکھائی دے رہا ہے — فوٹو: اے ایف پی
کراچی میں عوام کی بڑی تعداد جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف  نظر آئی — فوٹو: اے  پی
کراچی میں عوام کی بڑی تعداد جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف نظر آئی — فوٹو: اے پی
کراچی میں لوگ، جھنڈیاں اور بیجز خریدنے میں مصروف ہیں — فوٹو: اے  پی
کراچی میں لوگ، جھنڈیاں اور بیجز خریدنے میں مصروف ہیں — فوٹو: اے پی
لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ملک میں مختلف شاپنگ مالز میں بھی سجاوٹ کی گئی ہے — فوٹو: اے ایف پی
لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ملک میں مختلف شاپنگ مالز میں بھی سجاوٹ کی گئی ہے — فوٹو: اے ایف پی