• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کم عمری میں ’ریپ‘ کی وجہ سے تاحال ذہنی مسائل سے دوچار ہوں، لیڈی گاگا

شائع August 13, 2020
گلوکارہ کے مطابق بعض مرتبہ ادویات بھی فائدہ نہیں دیتیں — فائل فوٹو: اے ایف پی
گلوکارہ کے مطابق بعض مرتبہ ادویات بھی فائدہ نہیں دیتیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکارہ و اداکارہ 34 سالہ لیڈی گاگا نے ایک بار پھر اعتراف کیا ہے کہ وہ تاحال ذہنی مسائل اور پریشانیوں سے بچنے کے لیے ادویات کا استعمال کرتی ہیں۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق ایپل میوزک بیٹس اسٹیشن ون کے پروگرام میں میزبان زینے لوو سے بات کرتے ہوئے لیڈی گاگا نے تاحال ذہنی مسائل میں مبتلا ہونے کا اعتراف کیا۔

لیڈی گاگا نے چند سال قبل بھی ذہنی و نفسیاتی مسائل میں مبتلا ہونے کا اعتراف کیا تھا اور انہوں نے 2018 میں پہلی بار انکشاف کیا تھا کہ انہیں محض 19 برس کی عمر میں ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

لیڈی گاگا نے 2018 میں ’ریپ‘ کا شکار ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مذکورہ معاملے کے بعد ہی وہ ذہنی مسائل سے دوچار ہونا شروع ہوئیں۔

گلوکارہ نے حال ہی میں زینے لوو کو انٹرویو دیا—فوٹو: زینے لولو ٹوئٹر
گلوکارہ نے حال ہی میں زینے لوو کو انٹرویو دیا—فوٹو: زینے لولو ٹوئٹر

رواں برس جنوری میں بھی انہوں نے معروف ٹی وی اسٹار اوپرا ونفرے کے پروگرام میں نفسیاتی مسائل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شدید ذہنی مسائل سے دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 19 سال کی عمر میں ریپ کا نشانہ بنایا گیا، لیڈی گاگا

لیڈی گاگا نے اوپرا ونفرے کے پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں 19 برس کی عمر میں ایک بار نہیں بلکہ متعدد بار ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا گیا، جس وجہ سے ان کی ذہنی صحت پر اثرات مرتب ہوئے۔

اداکارہ و گلوکار نے انٹرویو کے دوران یہ بھی کہا تھا کہ جب ان کے ساتھ نامناسب واقعات پیش آئے اور وہ ذہنی مسائل کا شکار ہوئیں تو کوئی بھی ان کی بات سمجھنے یا ان کی مدد کرنے کے لیے موجود نہیں تھا یہاں تک کے ڈاکٹرز بھی ان کے مسائل کو سمجھنے سے قاصر تھے۔

اداکارہ کے مطابق انہیں 19 برس کی عمر میں متعدد بار ریپ کا نشانہ بنایا گیا—فوٹو: رائٹرز
اداکارہ کے مطابق انہیں 19 برس کی عمر میں متعدد بار ریپ کا نشانہ بنایا گیا—فوٹو: رائٹرز

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ذہنی مسائل اور تناؤ کی وجہ سے انہیں ادویات بھی نارمل رکھنے میں مددگار ثابت نہیں ہو رہی تھیں کیوں کہ درحقیقت ان کے ذہنی مسائل کو درست انداز میں سمجھا ہی نہیں جا رہا تھا۔

اور اب ایک بار پھر انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ تاحال شدید نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں اور بعض مرتبہ ادویات بھی انہیں مناسب فائدہ نہیں دیتیں۔

مزید پڑھیں: کم عمری میں ایک بار نہیں متعدد مرتبہ ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا گیا، لیڈی گاگا

نیویارک پوسٹ کے مطابق لیڈی گاگا کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ ان کی جانب سے نفسیاتی مسائل کے اعتراف کے بعد ان کے مداح پریشان ہوجائیں گے اور کچھ لوگ ان سے دوری بھی اختیار کرلیں گے مگر یہ حقیقت ہے کہ وہ تاحال شدید نفسیاتی مسائل میں پھنسی ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاحال شدید نفسیاتی و ذہنی مسائل میں پھنسے ہونے کی وجہ انہیں کم عمری میں ریپ کا نشانہ بنایا جانا بھی ہے، جس کے ان کی جسمانی و ذہنی صحت پر منفی اثرات پڑے۔

اداکارہ نے یہ اعتراف بھی کہ جب ان کی مرضی کے خلاف کوئی بھی کام ہوتا ہے تو انہیں اچانک غصہ آنے لگتا ہے اور یہ سب ان کے ساتھ ذہنی مسائل کی وجہ کے باعث ہی ہوتا ہے۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اپنی پسند کے خلاف کام ہونے کے باعث آنے والے غصے کے بعد وہ ادویات بھی لیتی ہیں تاہم بعض مرتبہ ادویات بھی انہیں آرام نہیں پہنچاتیں۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے میوزیکل کیریئر سمیت اداکاری اور دیگر مسائل پر بھی بات کی اور بتایا کہ وہ جلد ہی نیا میوزک ایلبم ریلیز کریں گی۔

لیڈی گاگا نے 19 سال کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
لیڈی گاگا نے 19 سال کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024