• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سنجے دت کو کیسے پتا چلا کہ انہیں کینسر ہے؟

شائع August 13, 2020
سنجے دت 8 اگست کو ہسپتال میں داخل ہوئے تھے —فوٹو: انسٹاگرام
سنجے دت 8 اگست کو ہسپتال میں داخل ہوئے تھے —فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ فلم نگری میں سنجو بابا کہلائے جانے والے اداکار سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص کی اطلاعات ہیں اور ان کی بیماری سے متعلق اہلیہ منائتا دت کا بیان بھی سامنے آچکا ہے

لیکن سنجے دت اور منائتا نے ان کی بیماری کی نوعیت کے حوالے سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اداکار سنجے کو دت 8 اگست کے دن سانس لینے کی شکایت پر ممبئی کے نجی لیلاوتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، تاہم ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا تھا اور 2 روز بعد 10 اگست کو انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے ایک دن بعد 11 اگست کو 61 سالہ اداکار نے اعلان کیا تھا کہ وہ علاج کی غرض سے فلمی صنعت سے کچھ عرصے کے لیے وقفہ لے رہے ہیں اور مداحوں کو فکرمند ہونے یا غیرضروری اطلاعات پھیلانے کی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مداحوں کی محبت اور سپورٹ سے بہت جلد واپس آئیں گے۔

جس کے بعد اسی روز بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ سنجو بابا میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور کینسر تیسرے اسٹیج پر ہے اور وہ علاج کے لیے جلد امریکا روانہ ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص

سنجے دت کو اپنی بیماری کا علم کب اور کیسے ہوا؟ اس حوالے سے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ' 8 اگست کو سنجے دت کو سانس لینے میں مشکل پیدا ہوئی تھی اور انہوں نے طبی مشاورت طلب کی تھی'۔

ذرائع کے مطابق وہ یہ جاننے کے لیے بہت بے چین تھے کہ کہیں انہیں کورونا وائرس تو نہیں ہوگیا کیونکہ اپنے گھر میں موجود آکسیمیٹر (oximeter) کے ذریعے انہوں نے معلوم کیا تھا کہ ان کے جسم میں آکسیجن کی سطح بہت کم ہوگئی تھی۔

جس کے بعد سنجے دت نے ہسپتال انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے اپنا ٹیسٹ کروایا تھا اور کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا تاہم اس کے بعد بھی وہ پریشان تھے کہ شاید وہ اس وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔

ایک اور ذرائع نے بتایا کہ سنجے دت کے ساتھ ان کی بہن پریا دت اور ایک دوست بھی تھیں اور ہسپتال پہنچنے پر یہ تشخیص ہوئی تھی کہ ان کے دائیں پھیپھڑے مسئلہ ہے۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

اس کے ساتھ ہی ذرائع نے بتایا کہ جس کے بعد سی ٹی اسکین میں مزید انکشاف ہوا کہ ان کے دائیں پھیپھڑے میں سیال جمع (fluid accumulation) ہوگیا تھا اور دونوں پھیپھڑوں میں سوزش بھی پائی گئی تھی۔

سنجے دت کو بتایا گیا تھا کہ یہ بیکٹیریل انفیکش، تپ دق یا سخت ورزش کے نتیجے میں وہ خود کو زخمی کر بیٹھے یا یہ کینسر بھی ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طبیعت بہتر ہونے پر سنجے دت ہسپتال سے ڈسچارج

ذرائع کے مطابق ان کے پھیپھڑوں سے سیال نکال لیا گیا جس کا حجم ڈیڑھ لیٹر تھا اور وہ 2 روز تک ہسپتال میں داخل رہے تھے۔

سنجے دت ڈاکٹروں سے کافی سوالات کرتے رہے تھے خاص طور پر جب انہیں بتایا گیا کہ ان کے پھیپھڑوں سے نکالے گئے سال مادے کو تفصیلی تشخیص کے لیے بھیجا جائے گا۔

ایک اور ذرائع نے بتایا کہ سنجے دت کو پھر آگاہ کیا گیا تھا ان کا پیٹ اسکین ہوگا اور جب (10 اگست کو) پیٹ اسکین مکمل ہونے والا تھا تو ہسٹوپیتھالوجی ڈپارٹمنٹ کو یہ معلوم ہوا کہ پھیپھڑے سے نکالے گئے سیال میں کینسر کے خلیے تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پیٹ اسکین نے بھی سنجے دت میں کینسر کی تصدیق کردی تھی۔

جس کے بعد فوری طور پر کاؤنسلنگ سیشن منعقد کیا گیا تھا اور سنجے دت کو ان کی بیماری سے متعلق بتایا گیا تھا اور بعدازاں اداکار کو آنکولوجسٹ (ماہر امراض کینسر) کے پاس بھیجا گیا تھا جنہوں نے اس حوالے سے مزید وضاحت دی تھی۔

سنجے دت کو آپشن دیا گیا تھا کہ اگر وہ باہر سے علاج کروانا چاہتے ہیں تو وہ بیرون ملک چلے جائیں۔

مزید پڑھیں: سنجے دت سانس لینے میں مشکلات کی شکایت پر ہسپتال میں داخل

اس کا واحد علاج صرف کیموتھراپی ہے، بیماری کے اس موڑ پر کوئی سرجری نہیں کی جاسکتی، یہ اسٹیج 4 ہے اور ادویات پر انحصار کرتے ہوئے کیموتھراپی کو مخصوص سائیکلز میں تقسیم کیا جائے گا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق لیلاوتی ہسپتال کے سینئر پلمونری کنسلٹنٹ اور ڈی این بی ٹیچر ڈاکٹر جلیل پارکر سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس وقت تفصیلات نہیں بتاسکتے کیونکہ مریض کی رازداری برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

گزشتہ روز سنجے دت کی اہلیہ منائتا دت نے بھی اس حوالے سے جاری بیان میں کہا تھا کہ اس مرحلے پر قابو پانے کے لیے ہمیں طاقت اور دعاؤں کی ضرورت ہے، ماضی میں ہمارا خاندان بہت سی مشکلات سے گزرا ہے اور میں پُراعتماد ہوں کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ سنجو کے مداحوں سے میری دلی درخواست ہے کہ وہ قیاس آرائیوں اور غیر ضروری افواہوں کا شکار نہ ہوں اور اپنی محبت اور تعاون جاری رکھتے ہوئے ہماری مدد کریں۔

—فوٹو: آئی اے این ایس
—فوٹو: آئی اے این ایس

سنجے دت کی جلد صحتیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے منائتا دت نے مزید کہا تھا کہ سنجو دت ہمیشہ فائٹر رہے ہیں اور ہمارا خاندان بھی ہے۔

اداکار سنجے دت نے حال ہی میں 61 ویں سالگرہ منائی تھی اور مستقبل قریب میں وہ سڑک 2، بھوج اور تربوز نامی فلموں میں نظر آئیں گے جبکہ ان کی فلم کے جی ایف ٹو کی شوٹنگ بھی جاری تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جس کے بعد ان کی فلم کے جی ایف ٹو کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کارتھک گوڈا نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا ہے کہ سنجے دت '3 ماہ بعد' فلم مکمل کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سنجے دت کی ٹیم سے بات ہوئی ہے اور سنجے دت علاج مکمل ہوتے ہی 3 ماہ بعد میری فلم مکمل کرنے کے لیے واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سنجے دت میں بیماری کی تشخیص پر ان کی اہلیہ منائتا دت کی وضاحت

کارتھک گوڈا نے یہ بھی بتایا کہ ان کی فلم کے لیے سنجے دت کی 3 دن کی شوٹ کا کام باقی ہے۔

علاوہ ازیں ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکار کی بیماری کی تشخیص کے بعد گزشتہ روز رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو سنجے دت کے گھر سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

خیال رہے کہ سنجے دت کی بیماری کی خبر پر جہاں بولی وڈ ستارے ان کی صحتیابی کے پیغامات جاری کررہے ہیں وہیں گزشتہ روز سنجے دت کی فلم سڑک 2 کا ٹریلر بھی جاری کیا گیا تھا۔

—فوٹو: وریندر چاؤلہ
—فوٹو: وریندر چاؤلہ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024