• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

وزیر اعظم نے احساس نشوونما پروگرام کا اجرا کردیا

شائع August 13, 2020
وزیر اعظم نے ضلع خیبر میں احساس نشوونما پروگرام کا افتتاح کردیا— فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اعظم نے ضلع خیبر میں احساس نشوونما پروگرام کا افتتاح کردیا— فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعظم نے احساس نشونما پروگرام، شجر کاری مہم اور پولیو مہم کا افتتاح کردیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان مختلف منصوبوں اور پروگرامز کے آغاز کے سلسلے میں ضلع خیبر پہنچے اور وہاں مختلف پروگرامز کا آغاز کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم نے ضلع خیبر میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا جس کے بعد انہوں نے ایک بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا بھی آغاز کیا۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت ثانیہ نشتر بھی اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھیں اور دونوں نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے نشونما سینٹر کا دورہ کیا۔

اس کے بعد وزیر اعظم نے احساس نشونما پروگرام کا افتتاح کیا اور ثانیہ نشتر نے انہیں اس حوالے سے تفصیلات فراہم کیں۔

بچوں کی نشونما میں کمی کا مسئلہ وزیر اعظم کی ترجیحات میں شامل ہے جسے سابقہ حکومتوں کی جانب سے نظر انداز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی پشاور، 6 ماہ کا وعدہ 3 سال میں مکمل

غذائی قلت کے باعث بچوں کی نشونما میں کمی میں پاکستان خطے میں 40 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جہاں پاکستانی بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما پر انتہائی مہلک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

حکومت نے نشونما پرگرام کے لیے 8.52 ارب روپے کا بجٹ رکھا ہے۔

اس منصوبے سے مستفید ہونے والوں میں لڑکیوں کو ماہانہ 2 ہزار روپے اور لڑکوں کو 1500 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

ابتدائی مرحلے میں خیبر، اپر دیر، باغ، غزر، ہنزہ، خرمنگ، خاران، بدین اور راجن پور سمیت 9 اضلاع میں 33 نشونما سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

ان اضلاع کو بچوں میں نشونما کے مسائل کو دیکھتے ہوئے منتخب کیا گیا ہے اور 33 نشونما سینٹرز اگست تک مکمل کر لیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ' آج دنیا بھر میں آپ کو خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے '

راجن پور میں 4 سینٹرز، اپر دیر میں 6، بدین میں 6، خاران میں 3 اور گلگت بلتستان میں 8 سینٹرز بنائے جا چکے ہیں۔

اس اسکیم سے مستفید ہونے والوں کے لیے ایک ایپلی کیشن بھی بنائی گئی ہے تاکہ فائدہ اٹھانے والوں کا ریکارڈ رکھا جا سکے جبکہ سینٹرز سے استفادہ کرنے والی خواتین کے لیے رجسٹریشن ڈیسک بھی بنائی جا چکی ہیں۔

اس کے تحت مستحق حاملہ خواتین اور 2 سال سے کم عمر بچوں کو تسلی بخش غذا کی فراہمی کے لیے بچوں کو سہ ماہی وظیفہ دیا جائے گا۔

نشونما سینٹرز میں خصوصی اے ٹی ایم مشین نصب کی جا چکی ہیں جس کے ذریعے مستفید ہونے والوں کو بائیو میٹرک کے ذریعے رقم دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024