پاکستان میں سیاحت کھلی رہنے کا انحصار ہم سب ہے، زلفی بخاری
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کھلی رہنے کا انحصار ہم سب ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت بحال ہوگئی ہے، ہم ان چند ممالک میں شامل ہیں جو بہت تیزی سے کورونا کے اثرات سے باہر آرہی ہیں اور ہزاروں کاروبار پر اس کا مثبت اثر پڑ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت ہمارے قائدین کے متاثر کن پالیسیوں کی وجہ سے بحال ہوئی اور اب اس کے کھلے رہنے کا انحصار ہم سب پر ہے۔