• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آمنہ شیخ نے نئی زندگی کا آغاز کردیا

شائع August 9, 2020
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک شخص کے ساتھ تصاویر شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک شخص کے ساتھ تصاویر شیئر کیں—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و سپر ماڈل آمنہ شیخ کے حوالے سے دو دن سے چہ مگوئیاں تھیں کہ وہ دوسری شادی کرنے جا رہی ہیں۔

اداکارہ کی دوسری شادی کی چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں جب 8 اگست کو اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر مبہم پوسٹس شیئر کیں۔

اداکارہ نے 8 اگست کو یکے بعد دیگر مبہم پوسٹس شیئر کی تھیں، جن میں سے ایک تصویر میں انہوں نے انگوٹھیاں شیئر کی تھیں، جس کے بعد انہیں متعدد شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی۔

آمنہ شیخ نے مبہم پوسٹ میں واضح نہیں کیا تھا کہ انگوٹھیاں کس کی ہیں تاہم اس کے باوجود متعدد شوبز شخصیات نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شوبز شخصیات کی جانب سے آمنہ شیخ کو مبارک باد دیے جانے کے بعد یہ خیال کیا جانے لگاکہ شاید اداکارہ نئی زندگی کی شروعات کرنے جا رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی دوسری شادی کی چہ مگوئیاں بھی ہونے لگیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم اس کے باوجود آمنہ شیخ نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی اور 9 اگست کو انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر متعدد مبہم تصاویر اور پوسٹس شیئر کیں، جس کے بعد کئی شوبز شخصیات نے ایک بار پھر انہیں مبارک باد پیش کی۔

آمنہ شیخ نے 9 اگست کو ایک مرد کے ساتھ سفید لباس میں خوشگوار موڈ میں کھچوائی گئی اپنی 2 تصاویر شیئر کیں، تاہم انہوں نے تصاویر میں کوئی کیپشن نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟

ایک تصویر میں ان کے ساتھ اپنی بیٹی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے تاہم ان کی بیٹی کا چہرہ اداکارہ کی گود میں چھپا ہوا ہے۔

ایک تصویر میں وہ سفید لباس میں مرد کے ساتھ پھولوں کا گلدستہ تھامے ہوئے مسکراتی دکھائی دے رہی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ایسی تصاویر شیئر کرنے کے بعد شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی تاہم کسی بھی شوبز شخصیت نے واضح طور پر شادی کی مبارک نہیں دی۔

اداکارہ کی جانب سے بھی تصاویر میں کوئی کیپشن نہیں دیا گیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

علاوہ ازیں اداکارہ کی جانب سے قرآن پاک کی ایک آیت بھی شیئر کی گئی، جس سے ان کے مداحوں نے سمجھا کہ اداکارہ نے نئی زندگی کی شروعات کردی۔

آمنہ شیخ نے سورہ البقرہ کی آیت شیئر کی، جس کا ترجمہ ’وہ (بیویاں) تمہارا لباس ہیں اور تم (شوہر) ان کا لباس ہو’ ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ کی جانب سے مذکورہ آیت کے علاوہ انگریزی میں خاندان سے متعلق ایک پوسٹ بھی شیئر کی گئی اور اداکارہ کی ایسی مبہم پوسٹس کے باوجود شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں مبارک باد دیے جانے پر مداحوں نے اندازہ لگایا کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی۔

تاہم اس کے باوجود آمنہ شیخ نے دوسری شادی کی چہ مگوئیوں پر کوئی وضاحت نہیں کی اور فوری طور پر ان کے شوہر کے حوالے سے بھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

زیادہ تر مداحوں کا خیال ہے کہ اداکارہ نے انڈسٹری سے باہر کسی شخص کو اپنا نیا ساتھی منتخب کیا ہے، کیوں کہ اگر انہوں نے شوبز سے ہی شادی کی ہوتی تو اداکارہ کو مبارک باد دینے والی شوبز شخصیات ان کے شوہر کو بھی مبارک باد دیتیں۔

مزید پڑھیں: محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی کی تصدیق کردی

خیال رہے کہ آمنہ شیخ نے پہلی شادی اداکار اور فلم ساز محب مرزا سے 2005 میں کی تھیں اور ان کے ہاں 2015 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

آمنہ شیخ نے 2005 میں پہلی شادی محب مرزا سے کی تھی—فائل فوٹ: انسٹاگرام
آمنہ شیخ نے 2005 میں پہلی شادی محب مرزا سے کی تھی—فائل فوٹ: انسٹاگرام

بیٹی کی پیدائش کے بعد ہی محب مرزا اور آمنہ شیخ میں اختلافات کی خبریں سامنے آئیں اور کئی سال تک ان کے درمیان اختلافات کی چہ مگوئیاں ہوتی رہیں۔

طویل عرصے تک چہ مگوئیاں رہنے کے بعد اکتوبر 2019 میں محب مرزا نے ایک ٹی وی انٹرویو میں آمنہ شیخ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

محب مرزا اور آمنہ شیخ کو ایک بیٹی بھی ہے—فوٹو: آمنہ شیخ فیس بک
محب مرزا اور آمنہ شیخ کو ایک بیٹی بھی ہے—فوٹو: آمنہ شیخ فیس بک

محب مرزا نے اس بات کی وضاحت نہیں کی تھی کہ ان کے اور آمنہ شیخ کے درمیان کب سے علیحدگی ہے اور آیا ان کے درمیان طلاق ہوگئی ہے یا نہیں۔

تاہم اب خیال کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے دوسری شادی کیے جانے سے واضح ہوتا ہے کہ اکتوبر 2019 سے قبل ہی محب مرزا اور آمنہ شیخ کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

لیکن اس حوالے سے کچھ بھی تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

آمنہ شیخ کو سپر ماڈل تسلیم کیا جاتاہے—فائل فوٹو: آمنہ شیخ فیس بک
آمنہ شیخ کو سپر ماڈل تسلیم کیا جاتاہے—فائل فوٹو: آمنہ شیخ فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024