• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

شجر کاری مہم کا افتتاح: کورونا ختم نہیں ہوا، ماسک پہن کر گھر سے نکلیں، عمران خان

شائع August 9, 2020 اپ ڈیٹ August 10, 2020
اسلام آباد میں مہم کا افتتاح کیا—فوٹو: ڈان نیوز
اسلام آباد میں مہم کا افتتاح کیا—فوٹو: ڈان نیوز
اسلام آباد میں مہم کا افتتاح کیا—فوٹو: ڈان نیوز
اسلام آباد میں مہم کا افتتاح کیا—فوٹو: ڈان نیوز
کورونا ریلیف ٹائیگر فورس شجرکاری مہم میں بھرپور کردار ادا کرے گی—تصویر: ٹوئٹر
کورونا ریلیف ٹائیگر فورس شجرکاری مہم میں بھرپور کردار ادا کرے گی—تصویر: ٹوئٹر

وزیر اعظم عمران خان نے ملک گیر شجر کاری مہم 2020 کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے گندم کی پیدوار میں ایک ملین ٹن کی کمی ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں منعقد تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گندم کی پیداوار سے متعلق بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اپوزیشن کی جانب سے یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیوں گندم کی کٹائی کے فوراً بعد بھی گندم کا بحران کھڑا ہے؟

شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس نے ایک دن میں 35 لاکھ درخت لگائے یہ پاکستان میں ریکارڈ ہے جبکہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک کو ہرا کرنے کی پوری کوشش کریں اور جہاں کوئی خالی جگہ دیکھیں وہاں درخت لگائیں۔

مزیدپڑھیں: شجرکاری مہم: آئندہ جون تک ایک ارب درخت لگا دیں گے، عمران خان

کورونا وائرس سے متعلق گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان دنیا کے کم ترین ممالک میں شامل ہیں جہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مدد سے وبا کو پھیلنے سے روکا اور دنیا بھر میں پاکستان کی حکمت عملی کی تعریف کی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 'کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے لیے انتظامیہ اور ٹائیگر فورسز کے رضاکاروں کا غیرمعمولی کردار ہے جو لائق تحسین ہے'۔

انہوں نے این سی او سی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی وبا ختم نہیں ہوئی اس لیے جب بھی گھر سے باہر نکلیں تو چہرے پر ماسک ضرور پہن لیں۔

عمران خان نے کہا کہ 'کورونا کے کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے، اللہ نے بہت کرم کیا ہے اس لیے جو لوگ بغیر ماسک پہننے گھر سے نکل رہے ہیں، وہ اللہ کے فضل کی ناشکری کررہے ہیں'۔

انہوں نے محرم الحرم کے حوالے سے کہا کہ 'محرم میں احتیاط کی بہت ضرورت ہے، کہیں بے احتیاطی کرکے ہم مزید مشکل میں نہ پڑ جائیں'۔

مزیدپڑھیں: شجرکاری مہم: 'عوام کم از کم 2 پودے لگا کر نسل نو کا تحفظ یقینی بنائیں'

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہے جس کے پیشِ نظر اب ملک میں معیشت کے متعدد شعبہ جات کھولنے کا حکم دیا جاچکا ہے۔

آج ملک میں مزید 588 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ مزید 21 مریض وبا کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔

اس وقت ملک میں مجموعی کیسز 2 لاکھ 84 ہزار 424 جبکہ اموات 6 ہزار 92 ہوگئیں ہیں جبکہ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 60 ہزار 248 ہوگئی ہے۔

اپوزیشن کو بھی شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی پیشکش

اس سے قبل وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق ملک میں آج شجرکاری مہم کا افتتاح کیا گیا جس کے تحت ملک بھر میں 5 برسوں میں 10 ارب پودے لگانے کا وعدہ پورا کرنے کا عزم بھی ظاہر دہرایا گیا تھا۔

ملک میں کورونا وبا کے دوران ریلیف کے کاموں کے لیے بنائی گئی ٹائیگر فورس کا دن بھی منایا جارہا ہے جو حالیہ شجرکاری مہم کے دوران 35 لاکھ پودے لگانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار کے بیان کے مطابق مہم میں ٹائیگر فورس کے رضاکار، ممبر قومی و صوبائی اسمبلی حصہ لیں گے ساتھ ہی انہوں نے اپوزیشن اراکین کو بھی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی مہم میں معاونت کی پیشکش کی۔

اس خصوصی مہم کا صوبہ پنجاب اور خیببرپختونخوا میں باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے جبکہ اس میں غیر ملکی سفرا نے بھی حصہ لیا۔

غیر ملکی سفیروں نے شجرکاری مہم میں پودے لگائے

اسلام آباد میں موجود کینیڈا کی ہائی کمشنر، ترک سفیر مصطفی یرداکل، یمن کے سفیر ایم الشابی، چین کے سفیر یاؤ جنگ اور آذر بائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے اپنے اپنے سفارتخانوں میں پودا لگا کر مہم میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹائیگر فورس اب ٹڈی دل سے نمٹنے، شجر کاری میں معاونت کرے گی، وزیراعظم

اس موقع پر ترک سفیر نے کہا کہ ہم وزیراعظم کی 10 بلین ٹری سونامی مہم کا ہمیشہ سے حصہ ہیں۔

چینی سفارتخانے کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ 2 سال کے عرصے میں سفارتخانے نے احاطے میں 500 درخت لگائے ہیں۔

ادھر آذر بائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر پاکستان بھر میں درختوں کی شجرکاری مہم میں حصہ ڈال کر خوشی ہوئی، آذربائیجان ہمیشہ موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا شجرکاری مہم کا افتتاح

پنجاب میں مہم کا آغاز وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کیا اور اس موقع پر خصوصی تقریر میں انہوں نے کہا کہ شجرکاری کے لیے خصوصی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس سے پودوں سے 30 فیصد زائد آکسیجن پیدا ہوتی ہے اور یہ ٹیکنالوجی جاپان سے درآمد کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا ملک میں 10 ارب پودے لگانے کا عزم ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ راوی اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں بھی 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے جس نے لاہور کا ماحولیاتی نظام بہت ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں جنگلات کے رقبے میں 4 فیصد اضافہ ہوا، عمران خان

تقریب میں ان کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان اور دیگر صوبائی وزرا اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔

خیبرپختونخوا میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے بعد بدمزگی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ریگی للمہ ٹاﺅن پشاور میں ٹائیگر فورس شجرکاری مہم پودا لگا کر مہم کا باضابطہ اجرا کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ آج کے دن صوبے کے 853 مقامات پر شجرکاری مہمات کا انعقاد کیا گیا ہے، صرف پشاور ڈویژن میں 10 لاکھ جبکہ صوبے بھر میں مجموعی طورپر 20 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے عوام اور متعلقہ محکموں کے لیے شجرکاری نئی چیز نہیں، ہم گزشتہ پانچ سالوں میں ایک ارب 20 کروڑ پودے لگا چکے ہیں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزرا اشتیاق ارمڑ، تیمور سلیم جھگڑا، معاون خصوصی کامران بنگش، ایم پی اے پیر فدا موجود تھے۔

دوسری جانب قبائلی ضلع خیبر میں متنازع زمین میں شجر کاری مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پودے لگانے پر تنازع کھڑا ہوگیا اور مقامی افراد نے تمام پودے اکھاڑ دئیے۔

واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ محمود خان نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024