• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

سام سنگ گلیکسی نوٹ 20 سیریز کے 2 فونز متعارف

شائع August 5, 2020
گلیکسی نوٹ 20 اور نوٹ 20 الٹرا — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی نوٹ 20 اور نوٹ 20 الٹرا — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنے نئے فلیگ شپ گلیکسی نوٹ 20 سیریز کے 2 فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

ایک آن لائن ایونٹ کے دوران گلیکسی نوٹ 20 اور نوٹ 20 الٹرا کو پیش کیا گیا اور اس سال کے فونز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ہر پہلو بشمول سافٹ ویئر سے لے کر ہارڈ ویئر تک، بہتر بنایا گیا ہے۔

ایس پین بھی پہلے سے بہتر ہے جبکہ اہم اپ ڈیٹس کی گئی ہیں، خیال رہے کہ سام سنگ گزشتہ سال گلیکسی نوٹ سیریز کے 2 فونز متعارف کرائے تھے اور اس سال بھی ایسا کیا گیا ہے۔

گلیکسی نوٹ 20

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

گلیکسی نوٹ 20 میں نوٹ 10 کے مقابلے میں زیادہ بڑا ڈسپلے دیا گیا ہے جو 6.7 انچ کا ہے جبکہ نوٹ 20 الٹرا سے کچھ چھوٹا ہے۔

تاہم اس بار گلیکسی نوٹ 20 میں اسکرین کے لیے خم کی بجائے فلیٹ پینل استعمال کیا گیا ہے، حیران کن طور پر ریفریش ریٹ 60 ہرٹز ہی دیا گیا ہے جبکہ 1080 پلس پینل پرانے گوریلا گلاس دیا گیا ہے جبکہ گزشتہ سال گلیکسی نوٹ 10 میں گوریلا گلاس 6 دیا گیا تھا۔

اس بار بیٹری بھی پہلے سے بڑی ہے جو 4300 ایم اے ایچ ہے جبکہ نوٹ 10 میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی تھی۔

کمپنی کے مطابق فون کے ساتھ 25 واٹ چارجر دیا گیا ہے جو ڈیوائس کو 30 منٹ میں صفر سے 50 فیصد تک چارج کرسکتا ہے۔

جہاں تک پراسیسر کی بات ہے تو یورپ اور ایشیا میں صارفین کو ایکسینوس 990 جبکہ دیگر ممالک میں اسنیپ ڈراگون 865 پلس پراسیر فون کا حصہ ہوگا۔

اس میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی موجود نہیں، تاہم 5 جی ماڈل 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ بھی دستیاب ہوگا۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 12 میگا پکسل کا ہے جس میں پہلے سے بڑے 1.8 یو ایم پکسلز دیئے گئے یں جبکہ ڈوئل پکسل آٹو فوکس اور او آئی ایس سپورٹ بھی موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

دوسرا کیمرا 64 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے جسے ٹیلی فوٹو کیمرے (3 ایکس لوس لیس زوم، 30 ایکس اسپیس زوم) اور 8 کے ویڈیو کیمرے کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تیسرا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا ہے جبکہ فرنٹ پر 10 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

یہ فون 4 جی اور 5 جی دونوں ورژن میں دستیاب ہوگا۔

گلیکسی نوٹ 20 الٹرا

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

جیسا نام سے ظاہر ہے یہ اس سیریز کا پریمیئم فون ہے جس میں 6.9 انچ ڈائنامک امولیڈ 2 ایکس ڈسپلے 1440 پلس ریزولوشن اور 120 ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے، تاہم 120 ہرٹز ریفریش ریٹ استعمال کرنے کے لیے 1080 پلس ریزولوشن استعمال کرنا ہوگا۔

ایس پین کو پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ صارف کو اسے استعمال کرنے پر بالکل ایسا تجربہ ہوگا جیسے وہ کسی کاغذ پر لکھ رہا ہو۔

ایس پین پر لکھے جانے والے نوٹس مائیکرو سافٹ آفس فارمیٹس پر کنورٹ ہوسکیں گے جبکہ دیگر ڈیوائسز سے ان کو منسلک کیا جاسکے گا۔

ایس پین کو نئے اینی ویئر ایکشنز کے ذریعے نیوی گیشن کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا جیسے ہوا میں مختلف شیپس ڈرائنگ کرکے، براؤزر میں بیک کرسککیں گے، حالیہ ایپس اوپن اور بہت کچھ کرسکیں گے۔

ایک بڑی تبدیلی اس کے ڈسپلے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے گوریلا گلاس وکٹس کا استعمال ہے جو خراشوں کے حوالے سے زیادہ مزاحمت کرتا ہے جبکہ 2 میٹر بلندی سے سخت سطح پر گرنے پر بھی فون پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

ایک الٹرا سونک فنگرپرنٹ ریڈر ڈسپلے کے اندر دیا گیا ہے۔

اس میں بھی یورپ اور ایشیا کے لیے ایکسینوس 990 جبکہ دیگر ممالک میں اسنیپ ڈراگون 865 پلس پراسیسر دیا جائے گا جو کہ ایس 20 کے 865 پراسیسر سے کارکردگی میں 10 فیصد زیادہ تیز ہوگا۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

گلیکسی نوٹ 20 کے دونوں فونز اولین ڈیوائسز ہیں جن میں ایکس کلاؤڈ سروس گیمز کے لیے دی گئی ہے اور ستمبر کے وسط تک اس میں 100 سے زائد ایکس باکس گیمز دستیاب ہوںگی۔

فون میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جو سام سنگ کے فونز میں اب تک کی سب سے فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہے۔

اس کے علاوہ فون میں 15 واٹ فاسٹ وائرلیس چارجنگ اور 9 واٹ ریورس وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی موجود ہے۔

گلیکسی نوٹ 20 الٹرا میں 12 جی بی ریم جبکہ 128، 256 اور 512 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ ڈوئل سم ماڈلز میں موجود ہوگی۔

اس فون کے بیک پر بھی 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا مگر یہ نوٹ 20 کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اس کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہوگا جو 8 کے ویڈیو 24 فریم فی سیکنڈ میں ریکارڈ کرسکے گا جبکہ ڈوئل پکسل آٹوفوکس کی جگہ آپٹیکل اسٹیبلائزیشن کو دیا گیا ہے جبکہ فیز ڈیٹیکشن آٹوفوکس کو اب لیزر اے ایف کے ساتھ منسلک کردیا گیا جس کے بعد تھری ڈی فلائٹ آف سنسر کیمرے کی ضرورت ختم ہوگئی ہے۔

دوسرا 12 میگا پکسل کیمرا ہے جو پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو لینس کے طور پر کام کرے گا جس سے صارف کو 5 ایکس آپٹیکل زوم اور 50 ایکس ہائبرڈ زوم کی سہولت مل سکے گی۔

تیسرا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے جو 120 فیلڈ آف ویو فراہم کرے گا۔

اس کے فرنٹ پر بھی 10 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے جو پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے، جبکہ یہ فون بھی 4 جی اور 5 جی ماڈلز میں دستیاب ہوگا۔

قیمت اور دستیابی

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

گلیکسی نوٹ 20 کے 8 جی بی ریم اور 128 جی والے 4 جی ورژن کی قیمت ایک ہزار ڈالرز (ایک لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جبکہ 5 جی ماڈل کی قیمت 1023 یورو (2 لاکھ 4 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

جہاں تک گلیکسی نوٹ الٹرا کی بات ہے تو اس کا 12 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 13 سو ڈالرز (2 لاکھ 18 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والا ورژن 15 سو ڈالرز (2 لاکھ 52 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

ان فونز کے پری آرڈر 6 اگست سے شروع ہوں گے اور 21 اگست کو مختلف ممالک میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024