• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اوتار کے تین سیکوئلز

شائع August 2, 2013

avatar-670
فلم اوتار کا پوسٹر

لاس انجلس: ہالی وڈ کے نامور ہدایت کار اور پروڈیوسر جیمز کیمرون اپنی فلم 'اواتار' کے موضوع پر مزید تین اورفلمیں بنانے جا رہے ہیں۔

فوکس سٹوڈیوز کےایک اعلان کے مطابق، یہ تینوں فلمیں 2016 اور 2018 کے درمیان ریلیز ہوں گی۔

دو ہزار نو میں پیش ہونے والی اواتار نے دنیا بھر میں کامیابیاں سمیٹتے ہوئے 2٫8 ارب ڈالرز کا کاروبار کیا تھا۔

فلم کی کامیابی کے بعد کیمرون نے ابتدا میں اس موضوع پر مزید دو فلمیں بنانے کا سوچا تھا۔

کیمرون نے اپنے ایک جاری بیان میں بتایا کہ نئے سکرپٹ لکھنے کے دوران انہیں اندازہ ہوا کہ اواتار کی دنیا، کہانی اور کردار ان کی توقعات سے کہیں زیادہ کامیاب ہوئے ہیں۔ انہیں ایسا محسوس ہونے لگا کہ وہ جو کچھ پردہ اسکرین پر دکھانا چاہتے ہیں، اسے  دو فلموں کے ذریعے پیش کرنا ممکن نہیں۔

اواتار کے مرکزی کردار سیگونی ویورز، سیم وارتھ انگٹن اور زوئی سلدانا نے ادا کیا تھے جب کہ اس کی کہانی ایک معذور سپاہی کے ارد گرد گھومتی ہے جسے  قدرتی وسائل سے مالا مال'پنڈورا' نامی سیارے پر بھیجا جاتا ہے۔

فوکس نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ تینوں سیکوئلز کی فلم بندی 2014 میں ایک ساتھ شروع ہو گی اور انہیں دسمبر 2016،17،18 میں ریلیز کیا جائے گا۔

کیمرون نے، جو اس سے پہلے خود ہی 'ٹائٹینک' اور 'اوتار' لکھ چکے ہیں، اس منصوبے کے لیے چار اسکرین رائٹرز کی خدمات حاصل کی ہیں۔

ان میں جوش فرائیڈمین (وار آف دی ورلڈ)، ریکا جعفٰی اور ایمنڈا سلور (ڈان آف دی پلینٹ آف دی ایپس) اور شین سیلرنو (آرماگیڈون اور سیوجز) شامل ہیں۔

ورائٹی میگزین کے مطابق، ان تینوں فلموں کا بجٹ ایک ارب ڈالرز تک پہنچ سکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024