• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کامیاب حج کا انعقاد، سعودی عرب کا عمرہ بحال کرنے پر غور

شائع August 4, 2020 اپ ڈیٹ August 5, 2020
خیال کیا جا رہا ہے کہ ستمبر تک عمرے سے پابندی ہٹالی جائے گی—فائل فوٹو: اے پی
خیال کیا جا رہا ہے کہ ستمبر تک عمرے سے پابندی ہٹالی جائے گی—فائل فوٹو: اے پی

کامیاب حج کے انعقاد کے بعد سعودی عرب کی حکومت نے عمرے پر عائد پابندی ہٹانے سے متعلق غور کرنا شروع کردیا۔

کورونا کی وبا کے باعث رواں برس فروری میں سعودی عرب کی حکومت نے بیرون ممالک سے عمرے کے لیے آنے والے افراد کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی تھی۔

بعد ازاں حکومت نے مارچ کے آغاز میں تمام بیرونی و اندرونی زائرین پر عمرے کی پابندی کا اعلان کیا تھا۔

سعودی عرب کی حکومت نے مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام مساجد اور دیگر مقدس مقامات کو بھی بند کردیا تھا اور وہاں پر مساجد تقریبا ڈھائی ماہ تک مکمل بند رہی تھیں۔

سعودی عرب میں ماہ رمضان المبارک میں کچھ نرمیاں کرکے مساجد کو محدود نمازیوں کے لیے کھول دیا تھا تاہم عید الفطر کے بعد ایک بار پھر مساجد کو بند کردیا گیا تھا لیکن بعد ازاں تمام مساجد کو کھول دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کا خطرہ: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے داخلے پر پابندی لگادی

کورونا کے کیسز میں کمی کے باوجود سعودی حکومت نے حفاظتی اقدامات کے تحت رواں سال فریضہ حج کو بھی بیماری کے باعث محدود رکھا تھا اور کسی بھی دوسرے ملک سے عازمین کو آنے کی اجازت نہیں تھی۔

اس بار فریضہ حج کے لیے سعودی حکومت نے محض 10 ہزار عازمین کا انتخاب کیا تھا اور تمام عازمین سعودی عرب میں رہائش پذیر تھے۔

کورونا کے پیش نظر اس بار انتہائی کم افراد کو حج کی اجازت دی گئی تھی—فوٹو: رائٹرز
کورونا کے پیش نظر اس بار انتہائی کم افراد کو حج کی اجازت دی گئی تھی—فوٹو: رائٹرز

اس سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے 10 ہزار خوش نصیب افراد میں سے 70 فیصد افراد کا تعلق دنیا کے دیگر ممالک سے تھا، تاہم وہ کئی سال سے سعودیہ میں رہائش پذیر تھے۔

اسی طرح 30 فیصد سعودی شہریوں کو حج کے لیے منتخب کیا گیا تھا اور منتخب کیے گئے تمام 10 ہزار خوش نصیبوں نے زندگی میں پہلی بار حج کی سعادت حاصل کی تھی۔

فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران حکومت کی جانب سے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے تھے اور تمام عازمین کو فیس ماسک پہننے اور ایک دوسرے سے فاصلہ اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: سعودی عرب نے عمرے پر عارضی پابندی لگادی

حج کے بعد کسی بھی شخص میں کورونا کی تصدیق نہ ہونے کے بعد اب سعودی حکومت عمرے کی محدود اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔

وبا کے باعث حج کے عازمین کو سماجی فاصلہ رکھنے اور فیس ماسک پہننے کی ہدایات کی گئی تھیں—فوٹو: راٹئرز
وبا کے باعث حج کے عازمین کو سماجی فاصلہ رکھنے اور فیس ماسک پہننے کی ہدایات کی گئی تھیں—فوٹو: راٹئرز

عرب نشریاتی ادارے العربیہ نے اپنی رپورٹ میں سعودی اخبار اوکاز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حکام نے عمرے پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کرنا شروع کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت حج اور عمرہ نے کامیاب حج کے انعقاد کے بعد اشارہ دیا ہے کہ آنے والے چند ہفتوں میں عمرے پر عائد پابندی ہٹالی جائے گی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ حکومت کب تک عمرے سے پابندی ہٹانے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ستمبر کے اختتام تک اس حوالے سے اعلان کردیا جائے گا۔

اس سال صرف 10 ہزار خوش قسمت افراد نے فریضہ حج ادا کیا—فوٹو: رائٹرز
اس سال صرف 10 ہزار خوش قسمت افراد نے فریضہ حج ادا کیا—فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024