• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کورونا کے سائے میں عیدالاضحیٰ کی خوشیاں

شائع August 1, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر پاکستان بھر میں احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔

ملک بھر کے مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں تاہم عیدالفطر کی طرح عیدالاضحیٰ پر بھی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے روح پرور اجتماعات منعقد کیے گئے۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک کے ہر حصے میں شہری سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی میں مصروف دکھائی دیے۔

لاہور میں شہری بارش کے دوران بادشاہی مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کیلئے آرہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

بادشاہی مسجد میں داخل ہونے سے قبل لوگ سینیٹائزر ٹنل سے گزر رہے ہیں — فوٹو: اے پی

لاہور میں عدیالاضحیٰ کی نماز کے بعد لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

کوئٹہ کی مسجد میں نماز عید کیلئے داخل ہونے سے قبل لوگوں کی تلاشی لی جارہی ہے — فوٹو: اے ایف پی

پشاور میں گائے ذبح کرنے کی تیاری کی جارہی ہے — فوٹو: رائٹرز

کراچی کے ایک پلے گراؤنڈ میں نماز عید ادا کی جارہی ہے — فوٹو: رائٹرز

پشاور میں سڑک پر نماز عید ادا کی جارہی ہے — فوٹو: رائٹرز

کراچی میں والد کے ہمراہ نماز عید کی ادائیگی کے بعد بچوں کے ہاتھوں میں غبارے نظر آرہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے ایک علاقے میں بکروں کو قربانی کے لیے لایا جارہا ہے — فوٹو: رائٹرز