• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عیدالاضحیٰ پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کو ہرگز نظر انداز نہ کریں، صدر و وزیراعظم

شائع August 1, 2020
وزیراعظم کے مطابق حکومت اس وبا سے نمٹنے کے لیے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے— فائل فوٹو: ڈان
وزیراعظم کے مطابق حکومت اس وبا سے نمٹنے کے لیے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے— فائل فوٹو: ڈان

پاکستان بھر میں آج (یکم اگست کو) عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

اس موقع پر جاری خصوصی پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔

پاکستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی 'اے پی پی' کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعارف علوی نے پوری قوم اور عالم اسلام کومبارک باد دی اور کہا کہ یہ پُرمسرت موقع ہماری زندگی میں ڈھیروں خوشیاں اور کامرانیاں لے کر آئے گا۔

مزید پڑھیں: عوام عیدالاضحیٰ سادگی سے منائیں، وزیراعظم کی اپیل

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے اپنے برگزیدہ بندوں کو مختلف امتحانات میں ڈال کر آزمایا، یہ ہستیاں ان امتحانات میں کامیاب ہوئیں، آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت ِقدم رہنا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ مقصد کے حصول میں ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہنا ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

صدرمملکت نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا پریشان ہے جس نے دنیا بھر میں کے لوگوں پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا نے دنیا معاشی طور پر بڑے نقصان سے دوچار کیا یہاں تک کہ طاقتور حکومتیں بھی اپنے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان 'اسمارٹ لاک ڈاؤن' متعارف کرانے والوں میں سے ہے، وزیر اعظم

صدرنے کہاکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر غریبوں اور ضرورت مندوں کی بھرپور مدد کریں، ڈاکٹر عارف علوی نے عوام پرزور دیا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔

حکومت،وبا سے نمٹنے کیلئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے، وزیراعظم

عیدالاضحیٰ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ کوروناوائرس کے باعث پوری دنیا کو تشویشناک صورتحال کاسامنا ہے اوریہ عالمی وبا پوری انسانیت کے لیے ایک چیلنج بن گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اس وبا سے نمٹنے کے لیے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لارہی ہے اورقوم کو بھی اس سلسلے میں حفاظتی تدابیرپر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

ہمیں محفوظ اور صحت مند عید منانی چاہیے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں مجموعی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے محفوظ اور صحت مند عید منانی چاہیے تاکہ پاکستان میں کووڈ-19 کا کرو فلیٹن ہوتا جائے۔

آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو ہماری طرف سے عیدالاضحیٰ مبارک، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو ہماری طرف سے عیدالاضحیٰ مبارک۔

اپنی خواہشات کو قربان کرکے نبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عالم اسلام سمیت تمام پاکستانیوں کو عید کی مبارک باد دی اور کہا کہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام نےانسانی تاریخ کی سب سےبڑی قربانی اللہ کےحضور پیش کی۔

سراج الحق نے کہا اللہ نےانھیں ساری انسانیت کا امام بنا دیا، ہمارے لیےبھی یہی پیغام ہےکہ اللہ کےحکم اور حضورنبی کریم ﷺ کی فرمانبرداری میں اپنی تمام خواہشات کو قربان کرکے زندگی ان کی تعلیمات کےمطابق گزارنےکی کوشش کریں۔

عید منائیں لیکن ایس او پیز پر عمل کریں، وزیر اطلاعات

علاوہ ازیں وزیر اطلاعات شبلی فراز نے بھی پاکستانی قوم کو عید کی مبارک باد دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ عید منائیں لیکن برائے کرم اپنی صحت اور ملک کی خوشحالی کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عمل کرنا بھی یاد رکھیں۔

سماجی دوری اختیار کریں اور ایس او پیز پر عمل کریں، وزیر تعلیم

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے قوم کی عید کی مبارک بادی اور کہا کہ سماجی دوری اختیار کریں اور تمام ایس او پیز پر عمل کریں۔

ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نےکہا کہ ہم نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اچھا کام کیا ہے، اسے بدصورت رخ کی جانب بڑھنے کی اجازت نہ دیں۔

اللہ سب کو خوشیوں بھری عید منانے کا موقع دے، اسد عمر

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قوم کو عید کی مبارک باد دی۔

اسد عمر نے کہا کہ دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کو عید مبارک. اللہ آپ سب کو خوشیوں بھری عید منانے کا موقع دے۔

قوم عیدالاضحی سادگی کے ساتھ منائے، وزیر مذہبی امور

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے زور دیا ہے کہ قوم عیدالاضحی سادگی کے ساتھ منائے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرے۔

عید کے موقع پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے پاکستان نے عالمی وبا کے پھیلاؤ کوبہترین اقدامات سے قابو کیا ہے۔

قوم کو پرمسرت اور محفوظ عید مبارک، وزیراعلیٰ پنجاب

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی قوم کو پرمسرت اور محفوظ عید کی مبارک باد دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے تحفط کے لیے ایس او پیز پر عمل کرکے عید منائیں۔

اس لمحے پر ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کہا کہ تمام عالم اسلام کو عید کی مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ اس لمحے پر ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے، ضرورت مندوں کا بھی خیال رکھنا ہے، اللہ ہماری قربانی قبول فرمائے،آمین۔

احتیاط کرنا نہ بھولیں، شیری رحمٰن

مزید برآں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے لوگوں کو سادگی سے عید منانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ مشکل میں ہیں ان کی مدد کریں، اپنی زبان،ذہن اور گھر کو، اپنے محلے کو صاف رکھیں۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ اللہ ہماری ہر نیکی کو دیکھتا ہے، احتیاط کرنا نہ بھولیں، اپنا اور اپنے خاندان کا گھر ہی میں رہ کر خیال کریں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024