فلپائن میں کورونا کے باعث عائد پابندیوں میں توسیع
فلپائن کے صدر نے دارالحکومت منیلا میں کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں اگست کے وسط تک توسیع کردی اور کہا کہ اگر چین ویکسین بنانے میں کامیاب ہوگیا تو فلپائن کو ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائے گی۔
فلپائن میں رواں ماہ کے دوران جنوبی ایشیا میں ایک روز میں کیسز کی سب سے بڑی تعداد اور ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔