• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی کے عوام کو مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم

شائع July 29, 2020 اپ ڈیٹ July 30, 2020
ملاقات میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی شریک تھے — فوٹو: پی آئی ڈی
ملاقات میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی شریک تھے — فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم عمران خان کا کراچی میں حالیہ بارشوں کے پیش نظر کہنا ہے کہ وفاقی حکومت شہر قائد کے عوام کو مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے وزیر اعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی شریک تھے۔

وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو کراچی میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو کراچی میں برساتی نالوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: نیپرا کا کراچی میں حالیہ بارشوں میں کرنٹ لگنے سے اموات کا نوٹس

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کے عوام کو اس مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ 'میں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کو فوری طور پر کراچی جانے اور بارش کے بعد صفائی کا کام شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں اور افواج پاکستان کو بھی شہر کی صفائی کے کام میں ہاتھ بٹانے کا کہا ہے۔'

واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں نے ایک بار پھر انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے۔

بارش کے مختلف اسپیلز میں شہر کی اہم سڑکوں پر کئی کئی روز تک پانی کی نکاسی نہ ہو سکی، جبکہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں متعدد قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، کرنٹ لگنے سے مزید 3 افراد جاں بحق

دوسری جانب بارشوں کے دوران بجلی کا نظام ایک بار پھر رحمت کو زحمت بناتا رہا اور کے الیکٹرک کے سیکڑوں فیڈرز ٹرپ ہونے اور تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے کئی علاقے چوبیس گھنٹے تک بجلی سے محروم رہے۔

شہر قائد کے باسی پہلے ہی شدید گرمی کے موسم میں کے الیکٹرک کی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے سخت اذیت میں مبتلا ہیں، اور نیپرا و حکومت کے نوٹس لینے کے باوجود اس میں بہتری کے کوئی آثار نہیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024