• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نشے کے عادی شخص نے نشہ نہ ملنے پر چھری نگل لی

شائع July 28, 2020
آپریشن کے بعد آدمی کے پیٹ سے نکالی گئی چھری—تصویر بشکریہ اے این آئی
آپریشن کے بعد آدمی کے پیٹ سے نکالی گئی چھری—تصویر بشکریہ اے این آئی

بھارت میں نشے کے عادی شخص نے نشہ نہ ملنے پر باورچی خانے میں استعمال ہونے والی چھری نگل لی جسے ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے بحفاظت نکال لیا۔

بھارتی خبررساں ادارے اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق ہریانہ سے تعلق رکھنے والا 28 سالہ شخص چرس کا عادی تھا اور ڈاکٹرز نے بتایا کہ اس نے چرس نہ ملنے پر ڈیرھ ماہ قبل چھری نگل لی تھی۔

ڈاکٹروں کا مزید کہنا تھا کہ وہ چھری نگلنے کے بعد بھی معمول کی زندگی گزار رہا تھا اور اس کے اہلِ خانہ اس صورتحال سے ناواقف تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جب ایک شخص نے 116 کیلیں نگل لیں

تاہم ڈیڑھ ماہ بعد جب اسے پیٹ میں شدید در محسوس ہونے لگا تو اہلِ خانہ اسے لے کر ہسپتال پہنچے اور جب ایکسرے رپورٹ آئی تو سب حیرت زدہ رہ گئے کہ مریض کے پیٹ میں 20 سینٹی میٹر طویل چھری موجود تھی۔

بعدازاں نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے چھری بحفاظت جسم سے نکال دی۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ سرجری بہت مشکل تھی اور چھری آدمی کے جگر کے قریب پہنچ چکی تھی اور مریض کے پیٹ سے چھری نکالنے کے لیے آپریشن میں تقریباً 3 گھنٹے کا وقت لگا۔

مزید پڑھیں: لوہے کے ناخن، سوئیاں اور شیشے کھانے کے باوجود زندہ بچ جانے والا شخص

ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ سرجری انتہائی پیچیدہ تھی کیوں کہ چھری جگر اور پتے کے درمیان خون کی نالیوں کے قریب تھی اور ذرا سی بھی غلطی مریض کی زندگی کے لیے خطرہ بن سکتی تھی اس لیے ہر چیز بہت منصوبہ بندی سے کی گئی۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ پہلے ریڈیالوجسٹس نے مریض کے پھیپھڑوں اور جگر سے پیپ صاف کی تاکہ انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے اس کے بعد ماہر نفسیات سے کاؤنسلنگ کروا کر اسے سپلمنٹس دیے گئے تا کہ اس پیچیدہ سرجری کو برداشت کرنے کی طاقت پیدا ہو۔

آپریشن کے دوران مریض کو زیر نگرانی رکھا گیا البتہ وارڈ میں شفٹ کردیا گیا جہاں اس کی حالت سنبھل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہر شخص سالانہ 50 ہزار پلاسٹک ذرات نگل رہا ہے، حیران کن تحقیق

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ پہلا کیس ہے کہ مریض نے چھری نگل لی اور اس کی زندگی محفوظ رہی ورنہ اب تک انہوں نے سوئی، پنز اور فش ہک نگلنے کے واقعات ہی دیکھے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024