طبی عملہ کورونا کے خلاف جنگ میں تھک چکا ہے، ایران
ایران میں کورونا وائرس سے مزید 216 اموات کی تصدیق کی گئی جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ طبی عملہ طویل جنگ میں تھک چکا ہے۔
حکومت نے شہریوں کو کورونا کے خلاف حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے پرزور دیا ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری کا کہنا تھا کہ 'ہماری سب سے بڑی تشویش کیسز اور میڈیکل اسٹاف کی تھکاوٹ ہے'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'ہم ان کی مدد کرسکتے ہیں اور وائرس کو مزید پھیلنے سے روک سکتے ہیں'۔
رپورٹ کے مطابق ایران میں رواں ماہ کے اوائل تک طبی عملے کے 5 ہزار ارکان متاثر ہوئے تھے جبکہ 140 جان کی بازی ہار گئے ہیں۔