• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

فیس بک کا میسنجر رومز میں لائیو اسٹریمنگ کے اضافے کا اعلان

شائع July 23, 2020
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے لائیو اسٹریمنگ کے ایک نئے ذریعے کا اضافہ کیا ہے جو کہ اس کمپنی کی زوم ویڈیو کانفرنسنگ سے ملتی جلتی میسنجر رومز ہے۔

فیس بک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بہت جلد صارفین میسنجر رومز کو بھی لائیو اسٹریمنگ کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

یہ فیچر دیگر ویڈیو کانفرنسنگ سروسز جیسے گوگل میٹ سے ملتا جلتا ہے اور اس سے ورچوئل ایونٹس میں زیادہ افراد فیس بک لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے حصہ بن سکیں گے۔

اس اپ ڈیٹ کے بعد میسنجر میں کسی روم کو بنانے والا صارف ویڈیو کال کو براہ راست کسی فیس بک پیج، پروفائل یا گروپ میں نشر کرسکے گا اور اپنے دوستوں یا فالورز کو لائیو اسٹریم کا حصہ بناسکے گا۔

میسنجر رومز کی ویڈیو کانفرنس میں 50 افراد شامل ہوسکتے ہیں اور اس نئے فیچر سے فیس بک کو متعدد افراد کی لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کو توسیع دینے میں بہت زیادہ مدد مل سکے گی۔

یہ اپ ڈیٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب فیس بک کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے دوران لائیو اسٹریمنگ پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔

دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے کسی ایونٹ کو لائیو اسٹریم کرنے والے فرد کو رسائی کے لیے فیس لینے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ انسٹاگرام میں لائیو اسٹریمز میں مصنوعات کی فروخت کے منصوبے پر کام کیا جارہا ہے۔

میسنجر رومز کا نیا فیچر چند ممالک میں متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور اسے دیگر خطوں تک بھی توسیع دی جائے گی۔

لائیو اسٹریمنگ کا فیچر آغاز میں میسنجر رومز کے ویب ورژن میں دستیاب ہوگا اور بتدریج موبائل اور ڈیسک ٹاپ ایپس کا حصہ بنایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024