• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Covid 2019

صوبے میں 15 اگست سے اسکول نہیں کھولیں گے، ترجمان حکومت سندھ

شائع July 21, 2020

حکومت سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب نے بتایا کہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے اعلان کے باوجود 15 اگست سے صوبے میں اسکول نہیں کھلیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ '15 اگست سے سندھ میں کوئی بھی اسکول نہیں کھلے گا، ہم بچوں کی صحت سے متعلق سمجھوتہ نہیں کریں گے'۔

انہوں نے کہا کہ نجی اسکولوں کی انتظامیہ کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے شہریوں پر بھی زور دیا کہ کیسز اب بھی سامنے آرہے ہیں اس لیے وہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرارہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں احتیاطی تدابیر کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، اگر ہم احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے ہیں تو کیسز بڑھ سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024