• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
Live Covid 2019

پنجاب کے 4 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

شائع July 21, 2020

حکومت پنجاب نے صوبے کے 4 شہروں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سیالکوٹ میں کلاں لدھڑ اور ٹاون غازی پور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

واہ کینٹ میں وارڈ 3، وارڈ 8 اور یو سی سرائے کالا میں جبکہ گجرات میں محلہ کالو پورہ، چاہ ترنگ اور گاؤں مدینہ سیداں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

اسی طرح گوجرانوالہ میں نندی پور، اروپ ٹاؤن اور قلعہ دیدار سنگھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں بنیادی اشیائے ضروریہ بدستور میسر رہیں گی۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد زیادہ کیسز والے علاقوں سے لوگوں کی آمد و رفت کو محدود کرنا ہے، صوبہ بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے بہترین نتائج حاصل ہو رہے ہیں اور این سی او سی کی مشاورت سے حکومت پنجاب کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے بہترین لائحہ عمل اپنا رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024