چین: صوبہ سنکیانگ میں وسیع پیمانے پر اسکریننگ کا فیصلہ
چین نے مغربی صوبے سنکیانگ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد صوبے بھر میں اسکریننگ کا آغاز کردیا۔
حکومت نے ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل سمیت تمام سفری راستوں پر پابندی عائد کردی۔
علاوہ ازیں صوبے کے لیے تمام فلائٹس بھی معطل کردی گئیں۔
حکام کے مطابق سنکیانگ میں 17 نئے کیسز سامنے آئے۔
مقامی محکمہ صحت کمیشن کے سربراہ ژانگ وی نے بتایا کہ ان عمارتوں میں اس وائرس کی بڑے پیمانے پر اسکریننگ شروع ہوگی۔