• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

محافظ کا کورونا مثبت آنے کے باوجود ریکھا کا ٹیسٹ کرانے سے انکار

شائع July 16, 2020
ریکھا کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروائیں — فائل فوٹو
ریکھا کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروائیں — فائل فوٹو

بھارت کی لیجنڈری اداکارہ ریکھا نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔

نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل محافظ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بریہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے اداکارہ کا گھر سیل کرکے اسے اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔

ریکھا کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروائیں تاہم انہوں نے اب تک ایسا نہیں کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے خود کو ممبئی کے علاقے باندرا میں اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے اور ان میں کورونا کی کوئی علامات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ریکھا کا دعویٰ ہے کہ وہ وائرس سے متاثرہ کسی شخص سے رابطے میں نہیں آئی ہیں اس لیے انہیں ٹیسٹ کرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن میں کووڈ 19 کی تشخیص، ہسپتال منتقل

واضح رہے کہ بولی ووڈ کی کئی نامور شخصیات کے عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سارا علی خان، عامر خان، کرن جوہر اور جھانوی کپور بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب بولی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور ان کے تمام اہلخانہ کو کورونا نے اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔

معروف اداکار انوپم کھیر اور ان کے اہلخانہ کے افراد بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024