• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
Live Covid 2019

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکولز کی بندش کو ایک ' خوفناک فیصلہ' قرار دے دیا

شائع July 15, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے کیسز میں دوبارہ اضافے کے دوران کیلیفورنیا کے 2 بڑے اسکول ڈسٹرکٹس طلبہ کو گھر رہنے پر مجبور کرتے ہوئے 'خوفناک غلطی'کررہے ہیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سی بی ایس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لاس اینجلس اور سان ڈیاگو کے اسکول ڈسٹرکٹس اگست میں شروع ہونے والے تعلیمی سال میں صرف آن لائن تعلیم فراہم کرنا غلطی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں والدین اور اساتذہ سے کہوں گا کہ اپنے لیے کوئی نیا شخص ڈھونڈیں، جو بھی اس فیصلے کا ذمہ دار ہے کیونکہ یہ ایک خوفناک فیصلہ ہے۔

 ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بچے اور والدین صدمے سے مر رہے ہیں، وہ مر رہے ہیں کیونکہ وہ نہیں کرسکتے جو وہ کررہے ہیں، مائیں کام پر نہیں جاسکتی کیونکہ انہیں گھر میں رہنا پڑرہا ہے اور اپنے بچے اور ان کے والد کو بھی دیکھنا پڑتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024