• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وزیراعظم عمران خان ایسا سینیٹ الیکشن چاہتے ہیں جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے، شبلی فراز

شائع July 14, 2020 اپ ڈیٹ July 15, 2020
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سرکاری اداروں میں تعیناتی کے نظام میں اصلاحات پر کام کررہے ہیں —فائل فوٹو: ڈان نیوز
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سرکاری اداروں میں تعیناتی کے نظام میں اصلاحات پر کام کررہے ہیں —فائل فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں دو صوبوں کی جانب سے بڑے سوالات اٹھتے ہیں اور وزیراعظم عمران خان سینیٹ کے انتخابات میں شفافیت کے لیے پرعزم ہیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس سے متعلق شبلی فراز نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سینیٹ کے ایسے انتخابات چاہتے ہیں جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔

مزیدپڑھیں: تعمیراتی صنعت کے فروغ کیلئے قومی سطح کی کمیٹی بنا دی ہے، شبلی فراز

انہوں نے بتایا کہ سرکاری اداروں کے سربراہان کی تعیناتی ایک چیلنج ہے، تمام اداروں میں غیر قانونیت کا نظام دیکھنے میں آیا، جس کے لیے اصلاحات جاری ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سرکاری اداروں میں تعیناتی کے نظام میں اصلاحات پر کام کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ کئی سرکاری ادارے ہیں، جن کے لیے قابلیت کے حامل اہل لوگ نہیں ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے کابینہ کے اجلاس سے متعلق بتایا کہ کابینہ کے 93 اجلاس ہوئے اور 1759 فیصلے کیے گئے، ان میں 1589 یعنی 90.3 فیصد پر عملدرآمد ہوچکا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے بتایا کہ 46 فیصلوں پر کام ہورہا ہے جبکہ 28 تاخیر کا شکار ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ریفرنس کے لیے درخواست دائر کرنے پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے حرص اور کرپشن کی بنیاد پر حکومتیں چلائیں، احسن اقبال ایسی لیڈر شپ کی نمائندگی کررہے ہیں جو پارٹی کو بے یارو مددگار چھوڑ کر بیرون ملک چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 'آئندہ چند ہفتے انتہائی مشکل ہیں، عوام احساس ذمہ داری پوری کرے'

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال درباری کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ جب بھی ملک پر مشکل پڑی ان کی قیادت سب کچھ چھوڑ کر بھاگ گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اب اپوزیشن کا مقصد ملک کی بہتری کی بجائے اپنے قائدین کو بچانا ہے۔

کورونا وائرس میں معیشت کو درپیش چیلنجز کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھاری قرضوں کے باوجود کورونا کی صورتحال میں پاکستان کی معیشت کئی ممالک سے بہتر ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ان حالات میں بھی غیرملکی سرمایہ کاری، ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلی مرتبہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے شعبے میں غریب لوگوں کے لیے سستے گھروں کا منصوبہ پیش کیا۔

اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں غیرمعمولی دلچسپی رکھتی ہے اور اسی لیے 5 مرلے کے مکان پر خریدار کو 3 لاکھ روپےکی چھوٹ ملے گی اور حکومت نے 30 ارب کی سبسڈی مختص کی ہے۔

مزید پڑھیں: ہاؤسنگ منصوبہ: پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 35 ہزار اپارٹمنٹس بنانے کا اعلان

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری حکومت دراصل بھٹو کے روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کی پھیلائی گئی غیر یقینی صورتحال کے باوجود اہم ثابت قدم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024