ایران: کورونا کے باعث شہریوں کو 2 سیاحتی صوبوں میں جانے سے گریز کی ہدایت
ایرانی حکومت نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ دو سیاحتی صوبوں میں جانے سے گریز کریں۔
ایران میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے ریکارڈ اموات سامنے آئی تھیں۔
ایرانی وزارت صحت کی ترجمان سیما سعادت لاری نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے آغاز کے ساتھ ہی وزارت شہریوں کو ہدایت کرتی ہے کہ وہ دو صوبوں خراسان رضاوی اور مزندران جانے سے گریز کریں۔'
ایران میں جمعہ کو وبا سے 142 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ روز 221 تھیں۔