• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm

اس تصویر میں چھپے پہاڑی شیر کو تلاش کرسکتے ہیں؟

شائع July 9, 2020
— فوٹو بشکریہ ریو مورا نیشنل پارک
— فوٹو بشکریہ ریو مورا نیشنل پارک

اوپر موجود تصویر میں ایک پہاڑی شیر چھپا ہوا ہے مگر کیا آپ اسے دیکھ سکتے ہیں؟

درحقیقت سو میں سے 95 فیصد افراد ایسا کرنے سے قاصر رہتے ہیں اور یہ شیر ایک ہرن کا شکار کرنے والا ہے۔

ہرن کو تو آپ دیکھ ہی رہے ہیں پہاڑی شیر اس طرح شکار کرنے کے لیے چھپا ہے ڈھونڈنا آسان نہیں۔

امریکا کے ایک نیشنل پارک میں اکتوبر 2019 میں لی گئی اس تصویر میں پہاڑی شیر ارگرد کے ماحول میں بالکل غائب ہوکر رہ گیا ہے۔

ریو مورا نیشنل وائلڈ لائف ریفیوجی کے فیس بک پیج پر اسے گزشتہ دنوں شیئر کیا گیا اور کیپشن میں پوچھا گیا کہ کی آپ اس میں چھپے پہاڑی شیر کو تلاش کرسکتے ہیں۔

اس تصویر کو اب تک 10 ہزار سے زیادہ بار شیئر کیا جاچکا ہے جبکہ سیکڑوں کمنٹس کیے گئے ہیں۔

تو کیا آپ اس شیر کو تلاش کرسکتے ہیں؟

جیسا اوپر لکھا جاچکا ہے کہ یہ آسان کام نہیں پھر بھی کوشش کریں۔

اگر اب بھی تلاش نہیں کرسکے تو آپ نیچے اس کا جواب دیکھ سکتے ہیں، مگر کمنٹس میں یہ بتانا مت بھولیں کہ آپ نے اسے خود تلاش کیا یا نیچے تصویر سے جواب معلوم ہوا۔

فیس بک فوٹو
فیس بک فوٹو

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025