• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بھارت: یو اے ای قونصل خانے کے نام سفارتی پارسل سے 30 کلو سونا برآمد، تحقیقات کا آغاز

شائع July 9, 2020
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بھارت میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل خانے نے '30 کلو سونا اسمگلنگ' کے معاملے میں کہا ہے کہ حکام نے اسمگلنگ کیس پر تحقیقات شروع کردی ہے۔

نئی دہلی میں یو اے ای کے قونصل خانے کے سفارتی پارسل میں سے 30 کلو سے زیادہ سونا برآمد ہوا تھا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ پارسل بھارتی ریاست کیرالہ میں تھیرو وننتھا پورم شہر میں یو اے ای کے قونصل خانے کے نام پر تھا۔

مزیدپڑھیں: 'بھارتی گائے کے دودھ میں سونا موجود ہوتا ہے'

اس ضمن میں یو اے ای قونصل خانے کہا کہ ملزمان نے نا صرف بہت بڑا جرم کیا بلکہ بھارت میں یو اے ای مشن کے وقار کو مجروع کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ سونے کی اسمنگلنگ میں ملوث عناصر کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

قونصل خانے کے حکام نے 'ہم اس جرم کی جڑ تک پہنچنے میں بھارتی حکام کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہیں'۔

حکام نے کہا کہ 'تحقیقات کا آغاز کردیا گیا کہ کس نے 30 کلو سونا یو اے ای قونصل خانے کے نام پر بھیجا تھا'۔

اسپیس پارک اور کیرالہ اسٹیٹ انفارمیشن ٹکنالوجی انفرااسٹرکچر لمیٹڈ (کے ایس آئی ٹی ایل) میں ملازمہ سپنا سریش ہوائی اڈے پرسونا ضبط کرنے کے بعد سے فرار ہیں جبکہ یواے ای کے قونصل جنرل میں تعلقات عامہ کے افسر سریت کمار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں: ووٹ لینے کیلئے بھارتی حکومت کی نئی چال، 'دلہنوں' کو 'سونا' دینے کا منصوبہ

کے ایس آئی ٹی ایل شعبہ آئی ٹی کے تحت آتا ہے، سونے کی اسمگلنگ کیس میں ملزمہ کا نام آنے کے بعد انہیں برطرف کردیا گیا۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری اور آئی ٹی سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ایم سیواسنکر کو دونوں عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

اس ضمیں خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نتیجے میں بین الاقوامی پروازوں کی تعداد متاثر ہونے سے بھارت میں سونے کی اسمگلنگ متاثر ہوئی ہے۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے بھارتی امور کے سربراہ نے توقع ظاہر کی کہ حالیہ معاملے کے بعد اسمگلنگ میں غیرمعمولی کمی آئے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں بولی وڈ فلموں جیسا ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک کلو سے زائد وزن کے سونے کے کیپسول نگلنے والی 2 خواتین کی گرفتاری کے بعد مبینہ طور پر انہیں جرائم پیشہ افراد اغوا کرکے لے گئے اور ان کے پیٹ سے سونا نکال لیا گیا تھا۔

فلمی مناظر جیسا یہ واقعہ گزشتہ روز تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں پیش آیا تھا جہاں جرائم پیشہ افراد دونوں خواتین کو کسٹم حکام کی تحویل سے اغوا کرکے فرار ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024