• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

امریکا: نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 8 زخمی

شائع July 5, 2020 اپ ڈیٹ July 6, 2020
پولیس نے واقعے کو خوفناک قرار دے دیا—فوٹو: اے پی
پولیس نے واقعے کو خوفناک قرار دے دیا—فوٹو: اے پی

امریکا کی ریاست کیرولینا میں ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے.

اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق جنوب کیرولینا کے کرین ویل میں لاؤیش لاؤنج کے نائٹ کلب میں پیش آیا.

مزیدپڑھیں: امریکا: نائٹ کلب میں فائرنگ سے 25 افراد زخمی

واقعہ سے متعلق پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ جمی بولٹ نے بتایا کہ نائب کلب میں رات 2 بجے غیرمعمولی شور کے بعد لوگ تیزی سے باہر کی طرف بھاگے.

انہوں نے بتایا کہ کلب کے قریب موجود پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی آواز سن کر مزید پولیس کے لیے کنٹرول روم کو اطلاع بھی دی۔

ترجمان محکمہ پولیس نے بتایا کہ ہنگامی امداد کے اداروں نے کلب میں داخل ہو کر فائرنگ سے زخمیوں کو طبی امداد دی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے وقت نائٹ کلب کے اندر کئی سو افراد موجود تھے جو گورنر ہنری میک ماسٹر کے ایگزیکٹو آرڈر کی ورزی تھی۔

جمی بولٹ نے ملزمان سے متعلق بتایا کہ ’محکمہ دو مشتبہ افراد کی تلاش میں ہے جو نائٹ کلب میں فائرنگ میں براہ راست شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’محکمے کے پاس ویڈیو میں دو افراد کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے ایک ہلاک، 14 زخمی

متاثرہ افراد کی شناخت کے بارے میں ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہو سکی اور حکام نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے 8افراد کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے تاحال کسی کو حراست میں نہیں لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکا میں متعدد مرتبہ نائٹ کلبوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں جس میں قابل ذکر واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں رونما ہوا تھا۔

فلوریڈا کے جنوبی شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے تھے۔

بعدازاں امریکی ریاست آرکنساس کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ لٹل راک کے نائٹ کلب میں ریپ شو کے دوران پیش آیا۔

**مزید پڑھیں: امریکا: مقامی اخبار کے دفتر میں فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک*

نومبر 2018 میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بار اور ڈانس کلب میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کرنے والا حملے آور بھی ہلاک ہوگیا۔

یہ واقعہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر تھاؤزینڈ اوکس میں اس وقت پیش آیاتھا، جب وہاں طلبہ کی پارٹی جاری تھی کہ اس دوران ایک حملہ آور نے بار میں گھس کر فائرنگ کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024