• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

جولائی میں افراط زر کی شرح 8.3 فیصد رہی

شائع August 1, 2013

۔۔۔فائل فوٹو۔
۔۔۔فائل فوٹو۔

اسلام آباد: پاکستان میں افراط زر میں جولائی کے مہینے میں 8 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جسکی وجہ ماہ رمضان میں کھانے پینے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ تھا۔

پاکستان بیورو برائے اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے مہینے میں افراط زر 8.3 فیصد کے حساب سے بڑھی جبکہ  گزشتہ سال جون میں یہ شرح 5.8 تھی۔

بیورو کے ڈائریکٹر شوکت زمان بٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ اضافہ رمضان کے باعث ہوا ہے جس میں آٹے اور ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

بیورو کے مطابق، گزشتہ جون سے ہر مہینے افراط زر 2.02 فیصد کے حساب سے بڑھی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عام طور پر رمضان کے مہینے میں سبزی، پھل، چاول، گندم اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

مالی سال 2011-12 میں 12 ماہ کے دوران افراط زر کی شرح اوسطً 11.08 فیصد رہی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024