• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

کورونا وبا:پاکستان میں اموات چین سے زیادہ، مجموعی کیسز 2 لاکھ 31ہزار سے بڑھ گئے

شائع July 5, 2020 اپ ڈیٹ July 9, 2020
پاکستان میں کیسز کی تعداد میں کمی ہوئی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں کیسز کی تعداد میں کمی ہوئی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

دنیا بھر میں ایک کروڑ سے زائد لوگوں کو متاثر اور 5 لاکھ سے زیادہ اموات کا سبب بننے والے مہلک نوول کورونا وائرس کے پاکستان میں بھی مزید کیسز اور اموات سامنے آرہی ہیں۔

ملک میں اگرچہ یومیہ آنے والے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے تاہم اس کے باجود اب تک 2 لاکھ 31 ہزار 17 مصدقہ کیسز اور 4 ہزار 745 اموات سامنے آچکی ہیں۔

جس کے بعد پاکستان میں ہونے والی اموات چین سے بھی زیادہ ہوگئی ہیں، جہاں دسمبر 2019 میں اس وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ پوری دنیا تک پھیل گیا تھا۔

چین نے اس وائرس کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھائے تھے اور ایک حد تک اسے محدود کرتے ہوئے اس پر قابو پالیا تھا۔

تاہم پاکستان میں اس وائرس کے کیسز کا پھیلاؤ اب تک جاری ہے اور اس وقت مملکت خدا داد دنیا کا 12واں سب سے زیادہ متاثر ملک بن چکا ہے۔

اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو پاکستان میں 26 فروری کو پہلے کیس کے بعد مارچ اور اپریل کے اختتام تک مجموعی طور پر کیسز کی تعداد کوئی ساڑھے 16 ہزار سے زائد جبکہ اموات 385 ہوگئی تھیں۔

بعد ازاں مئی اور جون کے 2 ماہ کے اختتام کے بعد یہی کیسز بڑھ کر 2 لاکھ 12 ہزار جبکہ اموات 4300 سے بڑھ گئی تھیں۔

جولائی میں بھی مزید نئے کیسز اور اموات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آج (5 جولائی) کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا گیا اور مزید 3763 نئے کیسز اور 65 اموات سامنے آئیں۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 222 نئے کیسز اور 25 اموات کا اضافہ ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کیسز کی تعداد بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ہزار 705 ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 2 ہزار 222 کے نتائج مثبت آئے۔

یوں اب تک سندھ میں متاثر ہونے والوں کی تعداد 94 ہزار 528 تک پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں مزید 25 افراد کا انتقال بھی ہوا جس کے بعد یہ تعداد ایک ہزار526 ہوگئی۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 1020 اور 27 اموات کا اضافہ ہوا۔

سرکاری اعداد و شمار بتانے والے پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں مزید 1020 لوگ متاثر ہوئے جس سے یہ تعداد 81 ہزار 317 تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ مزید 27 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، یوں مجموی طور پر انتقال کرنے والوں کی تعداد 1871 تک پہنچ گئی۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 273 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 28 ہزار 116 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 8 اموات کے بعد کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 28 ہوچکی ہے۔

بلوچستان

بلوچستان کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 48 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 10 ہزار 814 ہوچکی ہے۔

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تاہم اب تک کی مجموعی تعداد 123 ہے۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 117 نئے مریض جبکہ 4 اموات سامنے آگئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کے 117 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اس طرح وہاں مجموعی کیسز 13 ہزار 409 تک پہنچ گئے۔

مزید برآں 4 افراد ایسے بھی تھے جو زبدگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد مجموعی اموات 134 تک پہنچ گئیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس نے 9 افرا کو اپنا شکار بنایا۔

پورٹل کے مطابق گلگت بلتستان میں مزید 9 افراد میں وائرس کی تشخیص کے بعد مجموعی متاثرین ایک ہزار 545 تک پہنچ گئے۔

آزاد کشمیر

ملک میں سب سے کم متاثر علاقے آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہے اور وہاں مزید 74 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں ان نئے متاثرین کے بعد مجموعی طور پر کیسز کی تعداد ایک ہزار 288 تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ وہاں ایک فرد کا انتقال بھی ہوا جس کے بعد اموات کی تعداد 35 تک جا پہنچیں۔

صحتیاب افراد

ملک میں جہاں کیسز سامنے آرہے ہیں وہیں صحتیاب افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس وقت ملک میں فعال کیسز سے زیادہ صحتیاب افراد ہیں جو حوصلہ افزا ہے۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 736 افراد نے کورونا وائرس سے صحتیابی حاصل کی، جس کے بعد اب تک ملک میں مجموعی طور پر شفایاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 830 ہوگئی۔  

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 231007

اموات: 4745

صحتیاب: 129830

فعال کیسز: 96129

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں کیسز 94 ہزار 528 ہیں تو وہیں پنجاب میں 81 ہزار 317 تک کیسز پہنچ چکے ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 28 ہزار 116 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 814 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 ہزار 409 ، گلگت بلتستان میں 1545 اور آزاد کشمیر 1288 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:

پنجاب: 1871

سندھ: 1526

خیبرپختونخوا: 1028

بلوچستان: 123

اسلام آباد: 134

آزاد کشمیر: 35

گلگت بلتستان: 28


پاکستان میں کورونا وائرس کیسز اور اموات

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور اب تک سوا 2 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ اموات ساڑھے 4 ہزار سے زائد ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس سے لے کر اب تک کیا صورتحال رہی اور کس روز کتنے کیسز اور اموات سامنے آئیں؟ مکمل تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024