• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مدیحہ امام اور منیب بٹ گھریلو تشدد پر مبنی ڈرامے کے لیے اکٹھے

شائع July 4, 2020
— فوٹو بشکریہ ڈان امیجز
— فوٹو بشکریہ ڈان امیجز

مدیحہ امام اور منیب بٹ ایک نئے ڈرامے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں جس میں گھریلو تشدد کے نقصان دہ اثرات کی کہانی بیان کی جائے گی۔

سمرہ بخاری کے تحریر کردہ ڈرامے 'مجھے وداع کر' جلد اے آر وائے پر نشر ہوگا، جس میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح گھریلو تشدد ایک نوجوان لڑکی کی زندگی کو تباہ کرسکتا ہے۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے مدیحہ امام نے اپنے کردار کے بارے میں بتایا 'میرا کردار 22 سالہ ردا کا ہے جو ایسے خاندان میں شادی کی خواہشمند ہے جو بیرون ملک مقیم ہے، یہ وہ خواب ہے جو وہ ہمیشہ سے دیکھتی آئی'۔

فوٹو بشکریہ ڈان امیجز
فوٹو بشکریہ ڈان امیجز

انہوں نے کہا اسے بہت طویل سفر کرنا ہوتا ہے اور یہاں سے کہانی کا آغاز ہوتا ہے، پوری کہانی ردا کے اپنے سسرال سے مقابلے پر مبنی ہے، کس طرح ایک لڑکی کسی اور کے ساتھ بسنے کے لیے اپنا گھر چھوڑتی ہے اور کس طرح یہ سفر آگے بڑھتا ہے'۔

مدیحہ امام کا کہنا تھا 'اس کا جذباتی استحصال ہوتا ہے اور دکھایا گیا ہے کہ ایک خاندان میں ذہنی صحت کا تصور کام کرتا ہے، آپ کو یا تو اس سے باہر نکلنا ہوتا ہے یا ہار مان کر اس شیطانی چکر میں اپنی زندگی گزارنا ہوتی ہے'۔

فوٹو بشکریہ ڈان امیجز
فوٹو بشکریہ ڈان امیجز

منیب بٹ مدیحہ امام کے مقابل مرکزی کردار عثمان کے طور پر نظر آئیں گے جبکہ صبا حمید، شبیر جان اور صبور علی معاون کردار ادا کریں گے۔

اس ڈرامے کی ہدایات انجم شہزاد نے دی ہے اور یہ آئی ڈریم پروڈکشن کا تیار کردہ ہے۔

فی الحال اس کے نشر ہونے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024