• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

تین جڑواں بچے کھونے والوں کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش

شائع August 1, 2013

اے ایف پی فوٹو -- .
اے ایف پی فوٹو -- .

ویلنگٹن: قطر کے دارالحکومت دوحہ کے شاپنگ مال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 3 جڑواں بچوں سے محروم ہونے والے نیوزی لینڈ کے جوڑے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

مئی 2012ء میں دوحہ کے عالمی شہرت یافتہ ولاجیو مال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں 13 بچے بھی شامل تھے یہ بچے غیر ملکی ورکروں کے تھے جو ایک چلڈرن کیئر سینٹر میں رکھے گئے تھے-

اس واقعے میں آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے مارٹن اور ان کی بیوی جین کی تین جڑواں بچے بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ جوڑے کے ہاں دو جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ قطر کی ایک عدالت نے آتشزدگی کے اس واقعے کے بعد غفلت برتنے پر کئی افراد کو سزائے قید کا حکم دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024