• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

میسی بارسلونا سے معاہدے میں توسیع کے خواہاں نہیں، رپورٹ

شائع July 3, 2020 اپ ڈیٹ July 9, 2020
میسی نے بارسلونا کی طرف سے کھیلتے ہوئے کیریئر کا 700 واں گول کیا تھا—فائل/فوٹؤ:رائٹرز
میسی نے بارسلونا کی طرف سے کھیلتے ہوئے کیریئر کا 700 واں گول کیا تھا—فائل/فوٹؤ:رائٹرز

اسپین کے مشہور کلب بارسلونا کے کپتان اور ارجنٹینا کے شہرہ آفاق کھلاڑی لیونل میسی نے کلب سے معاہدے کی توسیع کے لیے مذاکرات ختم کردیے ہیں۔

خبر ایجنسی 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق ریڈیو اسپین کا کہنا تھا کہ میسی بارسلونا چھوڑنے کو تیار ہیں اور 2021 میں معاہدہ ختم ہوتے ہی چلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: لیورپول 30 سال بعد پریمیئر لیگ چمپیئن بن گیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میسی اور ان کے والد جورج نے کلب سے2017 میں ہونے والی تجدیدی معاہدے کی مزید توسیع کے لیے بات چیت شروع کی تھی، لیکن وہ کلب سے مزید منسلک رہنے کے خواہاں نہیں ہیں۔

میسی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ جنوری میں کلب کے کوچ ایرنیسٹو والویردو کی برطرفی کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے اور اس سے متعلق خبریں لیک ہونے پر غصے میں ہیں۔

کلب کے کپتان کھلاڑیوں کے معیار پر بھی دل برداشتہ ہیں۔

بارسلونا کی جانب سے اس رپورٹ کے جواب میں کچھ نہیں کہا گیا اور تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ 33 سالہ میسی نے بارسلونا کی جانب سے رواں ہفتے ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے گول کرکے اپنے کیریئر کا 700 واں گول کیا تھا لیکن یہ میچ 2-2 سے برابری پر ختم ہوگیا تھا۔

بارسلونا اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان میچ برابری پر ختم کے باعث بارسلونا ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہی تھی۔

بارسلونا ٹائٹل کی جنگ میں ریال میڈرڈ سے 4 پوائنٹس پیچھے ہے جس کے ابھی مزید پانچ میچ ہیں اور گزشتہ روز میچ میں گیٹافے کو 0-1 سے شکست دے کر اس نے مزید پوائنٹس بھی حاصل کرلیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ساؤتھ ایشین فٹ بال چمپیئن شپ 2020ایک سال کیلئے مؤخر

کم گو میسی نے رواں برس جنوری میں کلب کے اسپورٹنگ ڈائریکٹر ایرک عبیدال کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

میسی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہماری ٹیم اس سیزن کی چمپیئنز لیگ جیتنے کے قابل نہیں ہے۔

بعد ازاں اپریل میں انہوں نے کلب کے بورڈ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کھلاڑی، کورونا وائرس کے باعث ٹیم کی مالی مشکلات کو ختم کرنے میں مدد کے لیے معاوضے میں کمی کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024