• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Covid 2019

عمران خان کا اسمارٹ لاک ڈاون ہزاروں لوگوں کی اموات کا باعث بن چکا ہے، پیپلزپارٹی

شائع June 28, 2020

پاکستان پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے اسمارٹ لاک ڈاؤنز سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بے بنیاد اور حقائق کے برعکس بیانات دے کر اصل حقائق کو چھپایا نہیں جاسکتا۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کا اپنی نااہل ٹیم پر فخر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، خان صاحب کو کوئی بتادے کہ ان کی اور ان کی نااہل ٹیم کی بدولت کیسز 2 لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اسمارٹ لاک ڈاون کے نتائج پوری قوم کے سامنے ہیں،عمران خان کا اسمارٹ لاک ڈاون ہزاروں لوگوں کی اموات کا باعث بن چکا ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم نے کہا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے والوں میں میری ٹیم سرفہرست ہے اور کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران میں ہمارے ملک کو درست سمت میں رکھنے کے لیے یہ تدبیر کام آئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024