• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کورین لڑکیوں کی ویڈیو کا یوٹیوب پر ریکارڈ

شائع June 28, 2020
بلیک پنک بینڈ کے گانے کو 24 گھنٹوں میں 8 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا—اسکرین شاٹ
بلیک پنک بینڈ کے گانے کو 24 گھنٹوں میں 8 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا—اسکرین شاٹ

جنوبی کوریا کی چار خواتین گلوکاراؤں کے میوزیکل گروپ بلیک پنک کی جانب سے ایک سال وقفے کے بعد جاری کیے گئے گانے نے یوٹیوب پر نیا ریکارڈ بنادیا۔

گلوکارہ جِیسو، جینی، روز اور لیزا پر مشتمل گروپ نے گزشتہ سال اپریل میں (Kill This Love) ریلیز کیا تھا، جسے 24 گھنٹوں میں 5 کروڑ 67 لاکھ بار دیکھا گیا تھا۔

مگر اب ایک سال بعد اسی گروپ کی جانب سے جاری کیے گئے دوسرے گانے (How you like that) نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کی معروف گلوکارہ کی پر اسرار موت

لڑکیوں کے میوزیکل بینڈ کے گانے نے اپنے ہی بینڈ کے پرانے گانے کا ریکارڈ توڑ دیا اور گلوکاراؤں کے نئے گانے کو صرف 24 گھنٹوں میں 8 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بلیک پنک میوزیکل بینڈ نے نئے گانے (How you like that) کو 26 جون کو ریلیز کیا اور اسے ریلیز کرتے ہوئے 10 لاکھ 67 ہزار افراد نے بیک وقت دیکھا۔

میوزیکل بینڈ کے ایک سال بعد ریلیز ہونے والے گانے نے اپنے ہی بینڈ کے گانے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا اعزاز حاصل کیا اور ساتھ ہی یہ گانا یوٹیوب پر ابتدائی 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا گانا بھی بن گیا۔

اسی گروپ کے گزشتہ سال ریلیز کیے گئے گانے نے معروف امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کے گانے کا ریکارڈ توڑا تھا، جسے 24 گھنٹوں میں 5 کروڑ 50 لاکھ بار دیکھا گیا تھا۔

خواتین گلوکاراؤں پر مشتمل کوریا کے اس بلیک پنک نامی گروپ نے جہاں گزشتہ سال یوٹیوب کی دنیا میں تہلکہ مچایا تھا، وہیں اس نے مقبولیت میں دیگر کوریائی گروپوں سمیت امریکی و یورپی میوزیکل بینڈز کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی تھی۔

بلیک پنک نامی اس گروپ کو 2016 میں ابتدائی طور پر جنوبی کوریا کے لڑکیوں پر مشتمل میوزیکل بینڈ بی ٹی ایس سے مقابلہ کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: تین ماہ کے اندر تیسرے جنوبی کورین گلوکار کی پراسرار موت

تاہم لڑکیوں کے میوزیکل گروپ نے نہ صرف لڑکوں کو میوزیکل بینڈ کو شہرت میں پیچھے چھوڑ دیا بلکہ کوریائی لڑکیوں کا میوزیکل بینڈ امریکی و یورپی میوزیکل بینڈز کے لیے بھی خطرہ بن چکا ہے۔

بلیک پنک کے نئے گانے کو گزشتہ دو روز میں 13 کروڑ کے قریب بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ گزشتہ سال ریلیز کیے گئے ان کے گانے کو 89 کروڑ بار تک دیکھا جا چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024