• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

برطانوی خاتون میں '2 رحم' ہونے کا انکشاف

شائع June 28, 2020
خاتون خود بھی حیران رہ گئیں—فوٹو: دی سن
خاتون خود بھی حیران رہ گئیں—فوٹو: دی سن

عام طور پر خواتین جڑواں بچوں کو تو جنم دیتی ہیں، تاہم ایسا بہت ہی کم سنا اور دیکھا گیا ہے کہ کسی خاتون کے 2 رحم (بچہ دانی) ہوں۔

لیکن برطانیہ کی 28 سالہ ایک خاتون میں نہ صرف 2 رحم ہونے کا انکشاف ہوا ہے بلکہ ان کی ہر ایک بچہ دانی میں جڑواں بچے بھی پل رہے ہیں۔

جی ہاں، برطانوی اخبار دی گارجین نے اپنی رپورٹ میں ایک اور برطانوی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ برطانوی ریاست انگلینڈ کی کاؤنٹی اسیکس کی شادی شدہ خاتون 28 سالہ کیلی فیئرہرسٹ میں 2 رحم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیلی فیئرہرسٹ جب اسکین کرانے کے لیے ہسپتال پہنچیں تو ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ ان میں 2 رحم ہیں اور ہر ایک بچہ دانی میں جڑواں بچے پل رہے ہیں۔

خاتون پہلے ہی دو بچوں کی ماں ہے—فوٹو: دی سن
خاتون پہلے ہی دو بچوں کی ماں ہے—فوٹو: دی سن

کیلی فیئرہرسٹ 12 ہفتوں کی حاملہ ہیں اور انہیں ڈاکٹرز نے پانچ کروڑ میں سے ایک بتایا ہے، کیوں کہ ڈاکٹرز کے مطابق ایسا معجزہ ہر 5 کروڑ خواتین میں سے ایک کے ساتھ ہوسکتا ہے۔

کیلی فیئرہرسٹ نے خود میں 2 رحم ہونے کے حوالے سے بتایا کہ ماضی میں بھی انہیں ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ ان میں ایک نامکمل بچہ دانی بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مردہ ڈونر کی عطیہ کردہ بچہ دانی سے دنیا میں پہلی بار بچے کی پیدائش

خاتون کے مطابق چند سال قبل ڈاکٹرز نے انہیں بتایا تھا کہ اسکین کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ خاتون میں اندام نہانی کے نچلے حصے کی 2 تہیں موجود ہیں، جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان میں ایک نامکمل رحم بھی ہے۔

کیلی فیئرہرسٹ کے مطابق پہلے ان کے 4 سالہ اور 3 سالہ بچے ہیں اور جب ان کا دوسرا بچہ ہوا تھا تب انہیں ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ اسکین کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ ان میں ایک نامکمل بچہ دانی بھی ہے۔

پہلے ہی کہا گیا تھا کہ میرے اندر ایک نامکمل بچے دانی موجود ہے، خاتون—فوٹو: دی سن
پہلے ہی کہا گیا تھا کہ میرے اندر ایک نامکمل بچے دانی موجود ہے، خاتون—فوٹو: دی سن

اور اب تین سال بعد جب وہ دوبارہ حاملہ ہوئی ہیں تب چیک اپ ہونے پر معلوم ہوا ہے کہ ان میں 2 رحم ہیں اور دونوں میں جڑواں بچے ہیں۔

خاتون میں دو رحم ہونے سے متعلق سینٹ جارج ہسپتال لندن کی ماہر ڈاکٹر عاصمہ خلیل کا کہنا تھا کہ خاتون کو بچوں کی پیدائش کے وقت سیزر آپریشن کروانا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے خواتین کی بچہ دانی تیار

عاصمہ خلیل نے بتایا کہ حمل کے دوران خواتین کے رحم میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور ان سے متعلق خواتین کو بھی کوئی اندازہ نہیں ہوتا۔

عاصمہ خلیل کے مطابق مذکورہ خاتون میں حمل کے ابتدائی دن ہیں اور ان کے رحم میں موجود انڈے اور اسپرم آگے پیچھے بھی ہوسکتے ہیں، تاہم اب تک کی معلومات کے مطابق ان کے دونوں رحم میں جڑواں بچے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024