ایران میں مسلسل آٹھویں روز کورونا سے 100 سے زائد ہلاکتیں
ایران میں کورونا وائرس سے مسلسل آٹھویں روز 100 سے زائد ہلاکتیں سامنے آگئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق ایران میں وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 239 ہوگئی ہے۔
ایرانی وزارت صحت کی ترجمان سیما سعادت لاری نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ 2 ہزار 628 نئے کیسز کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 724 ہوگئی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 77 ہزار 852 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
ایران میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کورونا کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ پابندیوں میں نرمی کے بعد سامنے آیا ہے۔