• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مادھوری گینگسٹر کے روپ میں

شائع August 1, 2013

بولی وڈ اداکار مادھوری ڈکشت۔- اے پی فوٹو
بولی وڈ اداکار مادھوری ڈکشت۔- اے پی فوٹو

بولی وڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت کو سوجھی ہے دادا گیری، اس لئے فلمی دنیا میں واپس آنے کے بعد وہ اب نئے کردار میں نظر آئیں گی۔

شرارت ، رومانس یا پھر ہو رقص کا میدان، مادھوری  ہر روپ میں ادھم مچاتی نظرآئیں اور اب انھوں نے سوچا ہے کہ خوب دادا گیری بھی کی جائے۔

اس لئے ایک ہالی وڈ فلم کی آفر ٹھکرا کر قبول بھی کیا تو گلاب گینگ کو یہ ہے مادھوری کی نئی فلم کا نام۔

جس میں وہ گینگسٹر بن کر غنڈہ گردی کریں گی، انہیں اپنی فلمی تاریخ میں یہ کردار پہلی بار ملا ہے جس سے وہ کافی ایکسائیٹڈ نظر آرہی ہیں۔

مادھوری کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اس طرح کا کردار انہوں نے اپنے پورے فلمی کریئر میں نہیں کیا اور یہ کردار ان کے لئے ایک چیلنج ہے۔

اس فلم کے پروڈیوسر ابھینو سنہا ہیں جو را۔ ون اور جیون کو لڑوانے کے بعد گلاب گینگ سامنے لانے کے لئے بے چین ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ دھک دھک گرل کا دھماکے دار اسٹائل کتنا پسند آتا ہے۔

اداکار آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ڈیڑھ عشقیہ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ مادھوری 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘آجا نچ لے’ کے بعد اب دوبارہ اسکرین پر فلم 'ڈیڑھ عشقیہ' میں نظر آئیں گی۔

 ڈیڑھ عشقیہ 2010 میں بننے والی فلم ‘عشقیہ’ کا سیکوئل ہے، اس فلم میں نصیرالدین شاہ اور ارشد وارثی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم رواں سال دسمبر میں سینیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024