• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا کے باعث گولڈن گلوب ایوارڈز بھی 2 ماہ تک مؤخر

شائع June 26, 2020
اب ایوارڈز تقریب فروری کے آخر میں ہوگی—فائل فوٹو: ای نیوز
اب ایوارڈز تقریب فروری کے آخر میں ہوگی—فائل فوٹو: ای نیوز

’آسکر‘ کے بعد فلمی دنیا کے دوسرے معتبر ترین ایوارڈ کا اعزاز رکھنے والے گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کو بھی کورونا کی وبا کے باعث 2 ماہ تک کے لیے مؤخر کردیا گیا۔

گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب ہر سال جنوری کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوتی ہے اور اسی ایوارڈز تقریب سے ہی شوبز کے ایوارڈز تقریبات اور میلوں کا آغاز ہوتا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے ہولی وڈ فورین پریس ایسوسی ایشن (ایچ ایف پی اے) کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایوارڈز تقریب کے منتظمین نے تصدیق کردی کہ اب تقریب فروری کے آخر میں منعقد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث 'آسکر' ایوارڈز تقریب 2 ماہ تک مؤخر

سال 2021 کی گولڈ گلوب ایوارڈز کی تقریب اب 28 فروری کو منعقد ہوگی اور اس بار تقریب کی میزبانی کامیڈین و اداکارہ ٹینا فے اور ایمی پوہلر کریں گی۔

عام طور پر گولڈن گلوب کی تقریب جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوتی ہے—فائل فوٹو: این بی سی
عام طور پر گولڈن گلوب کی تقریب جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوتی ہے—فائل فوٹو: این بی سی

گولڈن گلوب سے قبل رواں ماہ 16 جون کو آسکر اکیڈمی نے بھی ایوارڈز تقریب کو 2 ماہ تک مؤخر کرنے کی تصدیق کی تھی۔

آسکر ایوارڈز کی تقریب 28 فروری کو ہونی تھی مگر اب 25 اپریل 2021 کو ہوگی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث کانز فلم فیسٹیول ملتوی

آسکر اور گولڈن گلوب کی طرح برطانوی ایواڈز شو بافٹا کو بھی مؤخر کردیا گیا ہے اور اسے بھی اپریل کے آخر یا وسط میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

کورونا کی وبا کے باعث کانز فلم فیسٹیول سمیت دیگر فلمی میلوں اور تقریباب کو بھی منسوخ کیا جا چکا ہے جب کہ گزشتہ 4 ماہ سے دنیا بھر میں فلموں کی شوٹنگ اور ان کی ریلیز کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

کورونا کی وبا کے باعث دنیا بھر میں سینما گھر بھی بند ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ چند ماہ تک جاری رہے گا۔

گولڈن گلوب کے علاوہ دیگر فیسٹیول بھی مؤخر کیے جا چکے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
گولڈن گلوب کے علاوہ دیگر فیسٹیول بھی مؤخر کیے جا چکے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024