• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Covid 2019

وائرس سے پاک ویتنام غیر ملکی سیاحوں کی واپسی کیلئے تیار نہیں،نگوین شوآن فوک

شائع June 25, 2020

ویتنام کے وزیراعظم نگوین شوآن فوک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر کامیابی سے قابو پانے کے باوجود ویتنام اپنے دروازے غیر ملکی سیاحوں کے لیے کھولنے کو تیار نہیں کیونکہ اس سے ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں کے لیے دروازے کھولنے میں کوئی جلدی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ویتنام ابھی تک غیرملکی سیاحوں کی واپسی کے لیے تیار نہیں، ویتنام میں غیر ملکی ماہرین، اعلیٰ سطح کے ورکرز اور سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کیا جاتا ہے لیکن اس حوالے سے سخت نگرانی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ 2 ماہ سے زائد عرصے میں ویتنام میں مقامی سطح پر منتقلی کے کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

جون کے اوائل میں ویتنام نے کہا تھا کہ وائرس سے پاک ممالک کے لیے پروازیں بحال کرنے پر ٖغور کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024